سی بی آئی افسر کی ’سڑک حادثہ‘میں موت

0
52

متعدد گھوٹالوں کی تحقیقات کررہے تھے،پولیس نے تحقیقات شروع کردی
لازوال ڈیسک

جموں؍؍جموں و کشمیر میں متعدد بھرتی گھوٹالوں کی تحقیقات کرنے والے سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) کے ایک افسر کی جموں میں ایک حادثے میں موت ہو گئی۔حکام نے متاثرہ کی شناخت پرشانت شرما ساکنہ پلوڑہ کے طور پر کی ہے، جو سی بی آئی میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رینک کا افسر ہے۔ حکام نے بتایا کہ سی بی آئی افسر جموں شہر میں ’’جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات کے دوران ایک حادثے کا شکار ہوا‘‘۔حکام نے بتایا کہ گھر جاتے ہوئے اس کی موٹرسائیکل سلپ ہونے کے بعد اسے سر میں چوٹیں آئیں۔
افسر کو جموں کے گورنمنٹ میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا تھا، لیکن خصوصی علاج کے لیے پنجاب کے ایک اسپتال منتقل کیے جانے کے دوران اس کی موت ہو گئی۔مسٹر شرما کئی گھوٹالوں کی تحقیقات کر رہے تھے جن میں سب انسپکٹرز اور جونیئر انجینئرز کی بھرتیوں سے متعلق بھی شامل ہیں جو پچھلے چار سالوں کے دوران کی گئی تھیں۔
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ’’پی ڈی پی غیر جانبدارانہ، وقت کی پابندی اور قابل اعتماد تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہے۔ اس حقیقت کے پیش نظر کہ مرحوم ڈی ایس پی انتہائی اہم معاملات کی تفتیش کر رہے تھے، حالات کے بارے میں شکوک و شبہات کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے‘‘۔ پی ڈی پی کے سینئر رہنما نعیم اختر نے کہا کہ ہم مقتول افسر کے اہل خانہ کے ساتھ اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا