آئس ہاکی ٹیم کو کرگل میں سی ای سی کپ میں حصہ لینے اورلگاتار تین جیت حاصل کرنے پر بھی مبارکباد دی
لازوال ڈیسک
کرگل؍؍چیئرمین؍سی ای سی، ایل اے ایچ ڈی سی، کرگل، ڈاکٹر محمد جعفر اخون نے بدھ کو اسپورٹ اسٹیڈیم پدم زنسکار میں زنسکار سرمائی کھیل اور سیاحتی میلے 2023-24 کے دوسرے ایڈیشن کا افتتاح کیا۔وہیں سی ای سی نے ایگزیکٹیو کونسلر، آر ڈی ڈی ،پی آر اور انفارمیشن کی موجودگی میں میلے کا افتتاح کیاگیا۔اس موقع پرمہمان خصوصی اور دیگر مہمان فنکار، مقامی موسیقاروں کے ساتھ آرگنائزنگ کمیٹی کی موجودگی میں ٹورسٹ ریسپشن سینٹر سے گھوڑوں اور یاکس پر پنڈال پر پہنچے۔وہیں میلے کے افتتاح کے بعد مہمان خصوصی اور دیگر معززین نے مختلف محکموں اور سیلف ہیلپ گروپس اور لگائے گئے اسٹالز کا دورہ کیا۔
اس موقع پراجتماع سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے، ای سی تاشی نے زنسکار کے لوگوں کو مبارکباد دی اور زنسکار میں ایک آئی اے ایس افسر کو ایس ڈی ایم کے طور پر تعینات کرنے کے لیے لیفٹیننٹ گورنر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ نئے ایس ڈی ایم ترقیاتی شعبوں میں علاقے کی ترقی کے لیے سخت محنت کریں گے۔وہیں ای سی نے آئس ہاکی ٹیم کو کرگل میں سی ای سی کپ میں حصہ لینے اور اس ٹورنامنٹ میں لگاتار تین جیت حاصل کرنے پر بھی مبارکباد دی۔