اگر حکومت انصاف فراہم نہیں کر سکتی توہمیں پاکستان کے ساتھ چھوڑ دیا جائے :سی ای سی
سجاد حسین
کرگلچیئرمین و چیف ایگزکیوٹیو کونسلر لداخ اٹونامس ہل ڈیولپمنٹ کونسل کاچو احمد علی خان نے ایس ایچ او سونہ مرگ کی جانب سے حملے کی کوشش کے پیش نظر ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اگر مرکزی و ریاستی حکومت کرگل کے ساتھ انصاف نہیں کر سکتی تو ہمیں گلگت بلتستان کے ساتھ چھوڑ دینا چاہئے ۔واضح رہے چیف ایگزکیوٹیو کونسلر نے ان باتوں کا اظہار ایس ایچ او سونہ مرگ کی جانب سے ضلع ترقیاتی کمشنر اور ایس ایس پی کرگل کے سامنے دراس سونہ مرگ سڑک پر ایک معائنہ کے دوران کئے گے حملے پر کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ معائنہ کے دوران پایا گیا کہ زوجیلا پاس پر سڑک نقل وحمل کے قابل ہے جبکہ ایس ایچ او نے تازہ پھل اور سبزیاں رات کے وقت میں لیہہ میں بھیجنے کیلئے اجازت دے دی ۔کاچو احمد علی خان نے کہا کہ انہیں ریاستی وزیر اعلیٰ کو ایک خط لکھا ہے جس میں چیئر مین لداخ اٹونامس ہل ڈیولپمنٹ کونسل کے ساتھ ایس ایچ او کی جانب سے برتے گئے رویہ کو تحریر کیا ہے ۔واضح رہے چیئر مین لداخ اٹونامس ہل ڈیولپمنٹ کونسل ایک کابینہ وزیر کا درجہ رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرینگر لیہہ شاہراہ کے بند ہونے اور کھلنے کے دوران عوام کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ دس سال سے وہاں تعینات ایس ایچ او نے مافیا قائم کر رکھا ہے اس کے ساتھ ساتھ وہاں رشوت ستانی بھی ہے جس کا تعلق اعلیٰ انتظامیہ کے ساتھ ہے ۔انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ ایسا رویہ برتے جانے کے بعد میں ایک متاثر ہوں اور عام آدمی کے ساتھ جب ایسا رویہ برتا جاتا ہے تو اس کا کیا ہوگا ۔انہوں نے کہا حکومت ہمیں انصاف فراہم کرے نہیں تو ہمیں پاکستان کے ساتھ چھوڑ دیا جائے ۔سی ای سی نے اس موقع پر مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت اس مسئلہ کا حل کرنے میں سنجیدہ ہے تو ایس ایس پی کرگل اور بی آر او کے پروجیکٹ VIJAYAK کے اختیارات میں وسعت کی جانی چاہئے تاکہ سونہ مرگ تک نقل و حمل کا بہتر نظام ہو ۔اس موقع پر ایگزکیوٹیو کونسلراور بھاجپا و کانگریس کے نمائندگان موجود تھے ۔اسی سلسلہ میں بھاجپا ترجمان اعلیٰ محمد سبحان جعفری نے کہا کہ ایک کابینہ وزیر درجے کے آدمی کے ساتھ ایسے رویے کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام یہ محسوس کر رہی ہے کہ کشمیر اجارہ داری سے آزادی دی جائے۔ان کے وساتھ ساتھ ایڈوکیٹ محمد عامر نے کہا کہ سی ای سی پر حملہ پورے لداخ اٹونامس ہل ڈیولپمنٹ کونسل پر حملہ ہے ۔