سی ای او انڈیا نے کرگل وجے دیوس پر بہادر فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا

0
0

تنظیم نے ہیروز کی بہادری کو سراہا،مسلح افواج اور ان کے خاندانوں کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا
لازوال ڈیسک
نئی دہلیغیر سرکاری رضاءکار تنظیم سی ای ای او انڈیا نے کرگل وجے دیوس کے موقع پر کرگل جنگ میں بہادری سے لڑنے والے بہادر فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر تنظیم نے شہید ہونے والے ہیروز کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور مسلح افواج اور ان کے خاندانوں کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔ایک بیان میں سی ای ای او انڈیا نے کہاکہ ہم اپنے بہادر سپاہیوں کی بہادری اور لگن کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہماری قوم کی خودمختاری اور سالمیت کی حفاظت کے لیے لڑائی لڑی۔انہوں نے کہاکہ ان کی غیر متزلزل ہمت اور حب الوطنی ہم سب کے لیے ایک تحریک ہے۔
دریں اثناءتنظیم نے کمیونٹیز کو بااختیار بنانے اور حب الوطنی کو فروغ دینے کے اپنے مشن پر زور دیتے ہوئے کہاکہ آج، ہم اپنی مسلح افواج اور ان کے خاندانوں کی حمایت کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ ہم اپنے بہادرہیروز کی میراث کا احترام کرنے اور ایک مضبوط اور زیادہ متحد ہندوستان کی سمت کام کرنے میں یقین رکھتے ہیں۔ وہیںسی ای ای او انڈیا نے شہریوں سے بہادر سپاہیوں کو خراج تحسین پیش کرنے میں ان کے ساتھ شامل ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ان کی ہمت اور قربانی ہمیں ایک بہتر ہندوستان کی تعمیر کے لیے تحریک دیتی رہے۔یاد رہے تنظیم کی جانب سے خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تقریبات اور سرگرمیوں کا ایک سلسلہ تھا، جس میں پھول چڑھانے کی تقریب اور حب الوطنی کا پروگرام شامل تھا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا