سیکورٹی فورسزپہ جنگجوئوں کی فائرنگ

0
0

ایک عام شہری جاں بحق ،اننت ناگ میں ہائی الرٹ جاری
یواین آئی

سرینگر؍جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں جمعرات کو جنگجوؤں نے ریاستی پولیس اور سی آر پی ایف پر مشتمل ایک روڑ اوپننگ پارٹی کو نشانہ بناکر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک عام شہری جاں بحق ہوا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سینٹرو کار میں سفر کررہے جنگجوؤں نے ضلع اننت ناگ کے لازی بل میں ریاستی پولیس اور 116 بٹالین سی آر پی ایف پر مشتمل ایک روڑ اوپننگ پارٹی پر فائرنگ کی۔ انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کے اس واقعہ میں ایک عام شہری شفیق شبیر شاہ ولد شبیر احمد شاہ ساکنہ شوپیان گولی لگنے سے شدید طور پر زخمی ہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ شفیق کو فوری طور پر ضلع اسپتال اننت ناگ لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر کے مشورے پر اسے سری نگر منتقل کیا گیا۔ تاہم شدید طور پر زخمی ہونے والا شفیق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعہ کے بعد ضلع اننت ناگ میں ہائی الرٹ جاری کی گئی ہے جبکہ حملہ آوروں کی تلاش شروع کی گئی ہے

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا