سینئر سٹیزنز سپورٹ سروس کلب نے ایل جی سنہا سے سکولوں میں ڈوگری کو لازمی مضمون بنانے کی درخواست کی

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍سینئر سٹیزنز سپورٹ سروس کلب، چواہدی نے ڈاکٹر کستوری لال، سابق پرنسپل جی ایم سی کی چیئرمین شپ میں اور اشوک گپتا، سابق ڈرگ کنٹرولر جے اینڈ کے کی صدارت میںایل جی سے ملاقات کی اور ان سے سکولوں میں ڈوگری کو لازمی مضمون بنانے کی درخواست کی۔اس موقع پرمیجر جنرل ایس کے شرما، اے وی ایس ایم (ریٹائرڈ)، ممبر گورننگ باڈی، ماڈل انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جموں اور سابق ممبر شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ نے معاملے کی تفصیلات بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی واضح طور پر یہ ہدایت دیتی ہے کہ کلاس 1 سے 5 تک تعلیم کا ذریعہ مادری زبان ہونا چاہئے لیکن جموں و کشمیر ایس سی ای آر ٹی کیلنڈر برائے 2022-23 میں صرف 5 بڑے مضامین جیسے انگریزی، ہندی/اردو ، ریاضی، سائنس اور سوشلسائنس کی فہرست دی گئی ہے جہاںڈوگری ان کے ساتھ کہیں درج نہیں ہے، اسے سکولوں میں نہیں پڑھایا جا رہا ہے۔انہوں نے اس موقع پراسکولوں میںڈوگری مضمون کی شروعات کرنے کی اپیل کی

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا