سید محمد الطاف بخاری کی رام نومی پر عوام کو مبارکباد

0
0

لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍ اپنی پارٹی کے سربراہ سید محمد الطاف بخاری نے جموں کشمیر کے عوام بالخصوص ہندو برادری کو رام نومی کے موقعے پر مبارکباد پیش کی ہے۔مبارکبادی کے اپنے پیغام میں سید محمد الطاف بخاری نے کہا، ’’میں رام نومی کے موقع پر عوام، بالخصوص اپنے ہندو بھائیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس تہوار کو ہندو ہر سال گہری مذہبی عقیدت کے ساتھ مناتے ہیں۔ دعا ہے کہ یہ تہوار سب کی زندگیوں میں بے پناہ خوشیوں کی نوید لے آئے۔‘‘عقیدت مندوں سے جموں و کشمیر میں امن و استحکام کے لئے دعا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے اپنی پارٹی کے سربراہ نے کہا، ’’میں ہندو عقیدت مندوں سے جو اس تہوار کو مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ مناتے ہیں، سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس موقعے پر جموں میں امن و استحکام اور خوشحالی کے لیے دعا کریں۔‘‘

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا