سیاچن گلیشیئر ہماری بہادری اور حوصلے کی راجدھانی ہے: راج ناتھ سنگھ

0
0

کہاسیاچن میں تعینات فوجی جوان ہی اصلی ہیرو ہیں اور وہ ملک کے لوگوں کے لئے دیوتائوں سے کم نہیں ہیں
یواین آئی

سری نگر؍؍وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پیر کے روز دنیا کے بلند ترین میدان جنگ پر فوجی جوانوں سے اپنے خطاب کے دوران سیاچن کو ‘بہادری اور جرات کا دارلخلافہ’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیاچن گلیشیئر پر تعینات فوجی جوان ملک کے لوگوں کے لئے دیوتائوں سے کم نہیں ہیں انہوں نے کہا: ‘میں آپ کو دنیا کے بلند ترین میدان جنگ سیاچن گلیشئر پر ملک کی خدمت کرنے پر مبارک باد پیش کر رہا ہوں’۔
ان کے ہمراہ فوجی سربراہ جنرل منوج پانڈے بھی تھے اور انہوں نے اس دوران لداخ میں فوجی تیاریوں کا جائزہ لیا اور وہاں تعینات فوجی جوانوں کے ساتھ بات چیت کی۔انہوں نے جوانوں سے اپنے خطاب کے دوران کہا: ‘سیاچن ہمارے قومی عزم کی نمائندگی کرتا ہے جس طرح ہماری قومی راجدھانی دہلی ہے، ممبئی ہمارا معاشی دارلخلافہ اور بنگلورو ہماری تکنیکی دارلحکومت ہے اسی طرح سیاچن ہماری بہادری اور حوصلے کی راجدھانی ہے’۔
بتادیں کہ بھارتی فوج نے گذشتہ ہفتے سیاچن گلیشئر پر اپنا 40 واں سال منایا۔ فوج نے 13 اپریل 1984 کو ‘آپریشن میگھدوت’ شروع کیا تھا جب فوج اور ہندوستانی فضائیہ نے شمالی لداخ کے علاقے پر قبضہ حاصل کرنے والی بلندیوں کو محفوظ بنانے کے لئے سیاچن گلیشیئر کی طرف پیش قدمی کی تھی۔
وزیر دفاع نے اپنے خطاب میں کہا: ‘گذشتہ ہفتے کو آپریشن میگھدوت کے 40 برس مکمل ہوگئے۔ 13 اپریل 1984 کو بھاری فوج نے ایک ایسا فوجی آپریشن چلایا تھا جس کی آج دنیا بھی میں مثال دی جا رہی ہے’۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن میگھدوت ملک کی فوجی تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے جو گذشتہ چالیس برسوں سے ملک کے ہر شہری میں جوش و ولولہ پیدا کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سیاچن پر آپریشن میگھدوت کی کامیابی پر ہر بھارتی شہری کو فخر ہے اور ہمیں اپنے بہادر جوانوں کی بہادری پر فخر ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ فوج ملک کے سرحدوں کی حفاظت کے لئے ہمیشہ تیار ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا: ‘آپ کا ملک و قوم کے تئیں محبت ہم سب کے لئے ایک تحریک ہے، میرے لئے آپ سے ملاقات ہمیشہ ایک لمحہ فخریہ ہوتا ہے’۔انہوں نے فوجی جوانوں سے خطاب کے دوران کہا: ‘مجھے یہاں ہولی کے تہوار پر آنا تھا لیکن خراب موسمی حالات کی وجہ سے ایسا نہیں ہوسکا، میں نے لداخ میں فوجی جوانوں سے یہاں آنے وعدہ کیا تھا اور مجھیخوشی ہے کہ آج میں آپ کے درمیان موجود ہوں’۔
ان کا کہنا تھا: ‘سیاچن میں تعینات فوجی جوان ہی اصلی ہیرو ہیں اور وہ ملک کے لوگوں کے لئے دیوتائوں سے کم نہیں ہیں’۔راج ناتھ سنگھ نے فوجی جوانوں سے مخاطب ہو کر کہا: ‘آپ جوانوں کی وجہ سے ہی ملک کے گوشہ وکنار میں لوگ اپنے گھروں میں بغیر کسی خوف کے سوتے ہیں، اور ایک ایسے مقام پر ملک کی خدمت کرنا جہاں کڑاکی ٹھنڈ ہے، اس پر ہم سب کو فخر ہے’۔بتادیں کہ سیاچن گلیشئر کراکرم رینج میں قریب 20 ہزار فٹ کی بلندی پر واقع ہے، یہ دنیا کے بلند ترین میدان جنگ میں شمار کیا جاتا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا