سیاست میں قدم رکھنے کا ان کا مقصد خدمت خلق اور سماجی خدمت ہے: بی کے روی

0
0

نئی دہلی،//کانگریس کے لیڈر اور تمل ناڈو کے سابق ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی انٹلی جینس) برج کشور روی (بی کے روی)نے کہا کہ سیاست میں قدم رکھنے کا ان کا مقصد خدمت خلق اور سماجی خدمت ہے اور انہوں نے جو کچھ حاصل کیا ہے وہ سماج کو لوٹانا چاہتے ہیں انہوں نے بہار کے سیاسی، سماجی، تعلیمی اور معاشی حالات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ بہار مزدوروں کی فیکٹری بن کر رہ گئی ہے۔ بہار میں وسائل کی کمی نہیں ہے لیکن صنعت اور کارخانے نہ ہونے کی وجہ سے بہار کے لوگ ملک کے دور دوراز علاقے میں مزدوری کرنے پر مجبور ہیں اور بعض میں انہیں ذلت ورسوائی کا بھی سامنا کرناپرٹا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میری کوشش ہوگی کہ میں بہار میں صنعت و حرفت پر زیادہ سے زیادہ زوردوں۔ انہوں نے کہاکہ میرے والد آنجہانی تلموہن رام جو ارریہ لوک سبھا سے جو پانچویں لوک سبھا کے پارلیمنٹ رکن تھے کہا کرتے تھے کہ پہلے پڑھاؤ، پھر کماؤ اور پھر سماج کو لوٹاؤ۔ انہوں نے کہا کہ میرا سیاست میں آنے کا مقصد صرف سماج کو کچھ دینا ہے۔

سابق آئی پی ایس افسر نے کہاکہ بہار میں بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے اور زمینی سطح پر کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں جس کا فائدہ عام لوگوں کو پہنچے۔ انہوں نے کہاکہ بہار میں تعلیم، سماج، سیاسیت اور صنعت میں بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں مکھانے کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ اب اس کے پروسیسس کے لئے صنعت نہیں لگائی گئی ہے۔ جوٹ کی بھی صنعت نہیں ہے اور بہار مکا کی کاشت کاری بڑے پیمانے پر ہوتی ہے، اس کی بھی کوئی پروسیسنگ یونٹ نہیں ہے جس کی وجہ سے کسانوں کومناسب قیمت نہیں مل پاتی۔ انہوں نے کہاکہ ایک اچھا سیاست داں ملک کی تقدیر اور تصویر بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ مسٹر بی کے روی نے کچھ ماہ قبل رضاکارانہ سبکدوشی کے بعد کانگریس میں شامل ہوئے ہیں اور ان کا ارادہ بہار کے سمستی پور لوک سبھا نشست سے الیکشن لڑنے کا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا