سچیت گڑھ میں فلیگ میٹنگ  ہند۔پاک افواج کاسرحدوں پہ امن برقرار رکھنے پہ اتفاق

0
0
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ہند۔پاک افواج کے درمیان سچیت گڑھ سیکٹر میں فلیگ میٹنگ کا اہتمام ہوا جس دوران دونوںملکوں کے افواج نے سیز فائر معاہدے پر من وعن عمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سچیت گڑھ جموں میں پاک بھارت افواج کے درمیان فلیگ میٹنگ کے دوران دونوںممالک کے افواج نے سرحدوں پر امن قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ بارڈر سیکورٹی فورسز ترجمان کے مطابق میٹنگ کے دوران پاکستانی رینجرس کو متنبہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ اگر پھر سے گولہ باری کی گئی تو اس کا سخت جواب دیا جائے گا۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی رینجرس نے سیز فائر معاہدے پر من وعن عمل کرنے کا یقین دلایا ہے۔
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا