جوہواسوہوا:آگے کیاکرناہے؟ گورنرنے طلب کیاکل جماعتی اجلاس

0
0
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍گورنر این این ووہر کی صدارت میں آج کل جماعتی اجلاس طلب جس دوران گورنر ریاستی کی جملہ سیاسی جماعتوں سے موجودہ حالات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ریاست جموں کشمیر میںبے جے پی کی جانب سے مخلوط سرکار سے غیر متوقع طور اپنی حمایت واپس لینے کے بعد ریاست میںپیدا شدہ صورتحال اور ریاست میں گورنر راج کے نفاذ اور دیگر اہم معاملات کے حوالے سے ریاستی گورنر این این وہرا نے جمعہ کو سرینگر میںکو آل پارٹیز میٹنگ طلب کی ہے ۔اس موقعہ پر گورنر ریاست کی تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ صلاح و مشورہ کرکے آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔ واضح رہے 19جون کو ریاست میں مخلوط حکومت جو پی ڈی پی اور بی جے پی پر مشتمل تھی اُس وقت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی جب بھارتیہ جنتا پارٹی نے غیر متوقع طور پر حکومت سے اپنی حمایت واپس لے کر ریاست میں گورنر راج کی راہ ہموار کی۔
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا