سپول: ایس ایس بی نے دو نابالغوں کو آزاد کرایا

0
0

سپول، 10 اگست (یو این آئی) بہار کے سپول ضلع میں سشستر سیما بل (ایس ایس بی) کے انسداد انسانی اسمگلنگ یونٹ نے دو نابالغوں کو آزاد کرا لیا۔
ایس ایس بی کی 45ویں بٹالین کے کمانڈنٹ گورو سنگھ نے ہفتہ کو یہاں کہا کہ ایس ایس بی سرحد کی حفاظت کے ساتھ ساتھ سرحدی علاقے میں رہنے والے لوگوں کی حفاظت کے لیے بھی ذمہ دار ہے۔ اسی سلسلے میں سرحدی چوکی نیور کے علاقے میں ایس ایس بی کے انسداد انسانی اسمگلنگ یونٹ نے 02 نابالغوں کو رہا کرا یا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بارڈر پول 228/1 کے قریب چیک پوسٹ پر دیکھا گیا کہ کم عمر کی خاتون اور مرد کا ایک مشتبہ جوڑا (شادی کے لباس میں) دو دیگر افراد کے ساتھ نیپال کی سرحد سے انڈیا ڈویژن کی طرف داخل ہو رہا ہے۔ ہندوستانی سرحد میں داخل ہونے کے بعد شک کی بنیاد پر ان لوگوں کو چیک پوسٹ پر روکا گیا اورضروری پوچھ گچھ کی گئی۔ چائلڈ میرج ایکٹ کے مطابق ہندوستان میں شادی کے لیے لڑکی کی عمر 18 اور لڑکے کی عمر 21 سال سے کم نہیں ہونی چاہیے۔ اس بنیاد پر ضروری کاغذی کارروائی کے بعد نابالغ لڑکی اور لڑکے دونوں رام اوتار ساہ اور گجنارائن ساہ کو چائلڈ کیئر مدھوبنی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا