سٹیٹ موٹرگیراج ڈیپارٹمنٹ کی عزت افزائی

0
0

لازوال ڈیسک
جموں//رائٹرس کلب ،کے ایل سہگل ہال ،جموں اینڈکشمیراکیڈمی آف آرٹ کلچراینڈلنگویجزمیں ڈوگری کے نامورشاعروادیب عبدالقادرکنڈریاکے ڈوگری شعری مجموعہ ’گوتے گئے گوتے ‘‘کی رسم رونمائی کیلئے منعقدہ پروقار تقریب کے دوران عوام کی بہبودکیلئے نمایاں خدمات انجام دینے کیلئے سٹیٹ موٹرگیراج ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ساتھ مختلف ادبی وسماجی تنظیموں ،شخصیات کواعزازعطاکیاگیا۔ یہ اعزازمحکمہ سٹیٹ موٹرگیراج ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹرکشمیراورایڈیشنل چارج جموں معرو ف اندرابی کوپدم شری بلونت ٹھاکر ،صدرڈوگری سنستھاجموں پروفیسرللت منگوترہ ،نامورگوجری دانشورڈاکٹرجاویدراہی اورڈوگری شاعرعبدالقادرکنڈریا کے ہاتھوں دیاگیا۔تقریب سے خیالات کااظہارکرتے ہوئے عبدالقادرکنڈریانے کہاکہ سٹیٹ موٹرگیراج ڈیپارٹمنٹ میں ،میں نے لگ بھگ چالیس سال خدمات انجام دی ہیں جس کی وجہ سے میں بخوبی جانتاہوں کہ سٹیٹ موٹرگیراج ڈیپارٹمنٹ نے لوگوں کی بھلائی بہتری کیلئے شاندارخدمات انجام دی ہیں جنہیں سنہری حروف میں درج کرناوقت کاتقاضاہے ۔واضح رہے کہ عبدالقادرکنڈریانے ڈوگری شعری کتاب ’گوتے گئے گوتے ‘لکھ کرپسماندہ طبقوں کی بھرپورنمائندگی کی ہے اوراپنی شاعری کے ذریعے پچھڑے ہوئے سماج کی شاندارعکاسی کی ہے۔اس کتاب کونستعلق سکرپٹ کے ساتھ ساتھ دیوناگری سکرپٹ میں بھی لکھاگیاہے جس کی وجہ سے ڈوگری کی ترقی کی نئی راہیں ہموارہوئی ہیں۔اس دوران تقریب کی صدارت کے فرائض صدرڈوگری سنستھاجموں پروفیسرللت منگوترہ نے انجام دیئے۔اس موقعہ پرپدم شری بلونٹ ٹھاکرمہمان خصوصی،سیکریٹری کلاکیندرسوسائٹی جموں ڈاکٹرجاویدراہی مہمان ذی وقارتھے۔تقریب کے دوران سٹیٹ موٹرگیراج ڈیپارٹمنٹ کوبوساطت ڈپٹی ڈائریکٹرکشمیرمعروف اندرابی کے علاوہ پروفیسرویناگپتا،ڈگرمنچ کے صدرموہن سنگھ ،گوجری لٹریری سوسائٹی جموں کے صدرطارق ابرار ،ٹیم جموں کے چیئرپرسن زورآورسنگھ ،پنجابی لیککھ سبھا کے ڈاکٹردلجیت سنگھ رینہ،ادبی کنج جموں کے او م دلموترہ ،انجمن فروغ اُردوکی فوزیہ مغل،وشوکرمالٹریری اینڈریسرچ سنٹر اورڈوگری سنستھاجموں کے صدرپروفیسرللت منگوترہ کی بھی عزت افزائی کی گئی ۔اعزازحاصل کرنے والے محکموں، تنظیموں اورشخصیات نے تقریب کے اختتام پرتقریب کے منتظم اورشاعرعبدالقادرکنڈریاکاان کی خدمات کااعتراف کرنے کیلئے شکریہ اداکیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا