سٹیٹ الیکشن کمیشن نے پنچایت اِنتخابی فہرست 2024

0
0

کو اَپ ڈیٹ کرنے کیلئے رویژن شیڈول جاری کیا
لازوال ڈیسک

جموں ؍؍سٹیٹ الیکشن کمیشن نے جموں و کشمیر یوٹی میں پنچایت اِنتخابی فہرست 2024 ء کو اَپ ڈیٹ کرنے کی تاریخوں کو جاری کیا ہے۔کمیشن کی طر ف سے جاری کردہ رویژن شیڈول کے مطابق مسودہ پنچایت اِنتخابی فہرست کی اشاعت 15؍ جنوری 2024 ء سے شروع ہوگی۔ اِس کے علاوہ 18 برس کی عمر حاصل کرنے والے اور پنچایت اِنتخابی فہرست 2024 ء میں اَپنا نام درج کرنے کے اہل ہونے والے تمام افراد کے لئے یکم؍ جنوری 2024 ء کو کوالیفائنگ تاریخ کے طور پر رکھا گیا ہے۔ اِسی طرح دعوے، اعتراضات کے اِضافے، حذف کرنے، تصحیح اور منتقلی کی مدت 15 ؍جنوری سے 5 ؍فروری 2024 ء تک ہوگی۔ الیکٹورل رجسٹریشن آفیسر کی جانب سے دعوئوں اور اعتراضات کو نمٹانے کی تاریخ 16 ؍فروری 2024 ء ہوگی جبکہ اِنتخابی فہرست 2024 ء کی حتمی اشاعت 26 ؍فروری 2024 ء کو کی جائے گی۔ شیڈول میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پولنگ بوتھ مقامات پر خصوصی کیمپ لگائے جائیں گے۔ پنچایت الیکشن بوتھ آفیسر جس میں وِلیج لیول ورکروں، ملٹی پرپز ورکروں اور گرام روزگار سیوک کے ساتھ اسمبلی بوتھ لیول اَفسران شامل ہوں گے ، 27-28 ؍جنوری اور 3-4 ؍فروری 2024 ء کو رائے دہندگان کی رہنمائی کے لئے مطلوبہ فارم اور پنچایت رول کے ساتھ دستیاب رہیں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا