ساجد طفیل
بھدرواہ ؍؍سویڈن میں قران پاک کی بے حرمتی کرنے کے خلاف بھدرواہ میں نماز جمعہ کے بعد لوگ مرکزی جامع مسجد کے باہر جمع ہوئے اور قران کی بے حرمتی کرنے والے کے خلاف نعرے بازی کی ۔اس موقع پر ثاقب الحسن نے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگر مسلمان قران کی حفاظت خود کرتا قران کو حفظ کرکے اس کو دل میں رکھ لیتا تو ایسے واقعات نہ ہوتے بلکہ ہم خود ہی قران و سنت سے دور ہوتے جارہے ہیں۔ ہر برے کام میں مسلمان ملوث پایا جارہا ہے وہ منشیات فروشی، ہو یا زنا خوری چوری ہو یا فحاشی جن کاموں سے ہمارا اسلام ہم کومنع کرتا ہے اور جن راستوں پر اسلام ہم کو چلنے کو کہتا اگر ہم وہ اپنائیں تو دنیا میں کسی کی جرأت نہیں جو ہم پر انکھ اٹھاتا خیر خدا ہم کو نیک راستہ دکھائے۔آج کے ہمارے احتجاج کا مدمقصد ہے اس درندہ صفحات انسان کو سزا دی جائے جس نے ہمارے قران پاک کی بے حرمتی کرکے پورے عالم کے مسلمانوں کی دلازاری کی ہے۔ ایسے عناصر کو سخت سے سخت سزا دی جائے تکہ دوبارہ کوئی عناصر ایسی حرکت نہ کرے جس سے اسلام پر کوئی بات آئے۔ ثاقب نے کہا۔