سوچھ بھارت ابھیان کا نعرہ بے بنیاد ، زمینی سطح پر کوئی خاص تبدیلی نہیں

0
0

کشتواڑ کے متعدد علاقہ جات میں آج بھی گندگی کے ڈھیر ، بیت الخلاءکا معقول انتظام نہیں
عمران شاہ
کشتواڑ//کشتواڑ کے متعدد علاقے جس میں شہر خاص کا دورہ کرنے کے بعد نمائندہ لازوال نے کشتواڑ کے کئی جگہوں پر گندگی کے ڈھیر پائے دیکھے۔ اس دوران نمائندہ نے راہ گیروں سے جاننا چاہا تو انہوں نے انتظامیہ کی جانب سے پروگرام کا انعقاد صرف ایک فوٹو سیشن قرار دیا۔ جبکہ ایک طرف سوچھ بھارت مہم کی تیسری سالگرہ منا ئی جا رہی ہے۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں عوام کو جوڑنے کے منصوبہ بنائے گئے ہیں۔ مہم کی پیش رفت میں مزید بہتری لانے کی کوشش کی جاری ہے ، بڑے بڑے دعوے کئے جا رہے ہیں، لیکن باوجود اس کے زمینی سطح پر کوئی خاص تبدیلی دیکھنے کو نہیں ملی ہے۔ اس کے لئے ملک بھر میں مختلف پروگرام منعقد کئے جا رہے ہیں، جس کے اختتام پر 2 اکتوبر کو وزیر اعظم نے خطاب کیا۔ اسی دن مضمون نگاری، شورٹ فلم اور پینٹنگ کے لئے قومی انعام کے ساتھ سوچھ بھارت انعام دینے کا منصوبہ بنا۔ یہ مہم سوچھتا ہی سیوا’ کے نام سے چلائی جارہی ہے۔ اس کا مقصد عوام کو بیدار کر صفائی کی تحریک کو رفتار دینا اور ماحول کو صاف ستھرا بنانا ہے۔ کھلے میں رفع حاجت کی عادت کو بدلنے کے لئے بیت الخلاء بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ مگر ضلح کشتواڑ کے اندر اس کے برعکس ہورہا ہے،۔ اس کو کامیاب بنانے کے لئے ہر شعبہ زندگی سے لوگوں کو بڑے پیمانے پر رضا کارانہ کام کرنے کے لئے شامل کیا گیا۔ خاص طور پر عوامی اور سیاحتی مقامات کو صاف کرنے پر پہلی توجہ دی گئی۔ مگر کشتواڑ میں یہ کیا ہورہا ہے سارا شہر گندگی کے ڈیر میں تبدیل، ایک طرف تحریک کی اپنے علاقوں میں ہمت افزائی کے لئے اداکاروں، مذہبی رہنماو¿ں اور کارپوریٹ جگت کی ہستیوں کو آگے آنے پر زور دیا جا رہا ہے۔تو دوسری طرف گندگی کے ڈیر حکومت اور کشتواڑ انتظامیہ کی پول کھولنے کے لے کافی ہے۔ افسران کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہریوں میں صاف صفائی کے تئیںزبردست بیداری آئی ہے۔جو سراسر جھوٹ اور ناکامی کا ثبوت پیش کرتا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا