سوپور میں حادثاتی طور پر گولی چلنے سے فوجی اہلکار ازجان

0
0

سری نگر، 6اکتوبر(یو این آئی)شمالی کشمیر کے رفیع آباد سوپور میں حادثاتی گولی چلنے سے فوجی اہلکار کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ رفیع آباد سوپور میں جمعرات کے روز حادثاتی گولی چلنے سے فوجی اہلکار شدید طورپر زخمی ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی اہلکارکو تشویشناک حالت میں نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔
متوفی اہلکار کی شناخت 28سالہ چندر موہن کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا