ایک مسافر ابھی بھی لاپتہ، تلاشی کاروائی تاہنوز جاری
مختار احمد
گاندربل؍؍گاندربل کے گگنگیر سونمرگ میں ایتوار کو پیش آئے سڑک حادثے جس میں ایک توہرا گاڑی نالہ سندھ میں گر گئی تھی میں غرقآب ہوئے مسافروں میں سے ایک اور خاتون مسافر کی لاش سوموار کو نالہ سندھ کے کْلن علاقے سے کی لاش برامد ہوئی اس طرح اس حادثے مرنے والوں کی کل تعداد پانچ ہوگئی۔واضع رہے اتوار کی شام، سونمرگ کے گگنگیر کے قریب ایک تویرا گاڑی پھسل کر نالہ سندھ میں جاگری تھی جس میں گاڑی میں سوار نو افراد غرقآب ہوگئے تھے تاہم پولیس فوج ایس ڈی آر ایف این ڈی آر ایف اور مقامی لوگوں نے بچاو کاروائی کرکے تین مسافروں کو زخمی حالت میں بچا کر اسپتال پہنچایا جبکہ چار مسافر کی موت واقع ہوئی تھی جن کی لاشیں ایتوار کی شام کو ہی پانی سے نکالا تھا جبکہ دو مسافر لاپتہ ہتھے جن میں سے سوموارر کی صبح لاپتہ خاتون مسافر کی لاش کْلن سے بازیاب کی گئی اور اب مرنے والوں کی تعداد پانچ پہنچی جبکہ دوسرے لاپتہ مسافر کی لاش کا سراغ لگانے کی کوششیں جاری ہیں۔حادثے میں مارے گئے افراد کی لاشوں کو قانونی طبی طریقہ کار اور شناخت کے لیے پی ایچ سی سونمرگ لے جایا گیا ہے۔