لگاتار بارشوں سے گاندربل میں نالہ سندھ اور معاون ندی نالوں میں سطح آب میں اضافہ

0
69

سربل سونمرگ میں گر آیا برفانی تودا،پولیس نے ایمرجنسی صورتحال کیلئے ہیلپ لائین جاری کی
مختار احمد
پونچھ؍؍لگاتار موسم کی غیر یقینی صورتحال اور مسلسل بارشوں کی وجہ سے دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ ضلع گاندربل میں بھی معمولات زندگی متاثر ہوئی ہے اور بارشوں کی وجہ سے گاندربل سب سے بڑے آبی وسائیل نالہ سندھ اور دیگر معاون ندی نالوں میں سطح آب میں کافی اضافہ ہوگیا ہے۔اگرچہ سرکاری طور یہ کہا جارہا ہے کہ سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں ہے تاہم لوگوں خاص کر نالہ سندھ اور دیگر ندی نالوں کی متصل آبادی سے کہا گیا ہے کہ وہ ہوشیار رہیں اسی دوران سونمرگ میں تازہ برفباری ریاکاڑ کی گئی جبکہ سربل میں ایک باری برفانی تودا بھی گر آیا ہے۔اطلاعات کے مطابق برفانی تودہ جنگل کی طرف سونمرگ کے سربل علاقے میں گر آیا تاہم اس سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔تاہم بارڈر روڈز آرگنائزیشن کے پروجیکٹ بیکن کے تحت برف صاف کرنے کا آپریشن شروع کیا ہے۔واضح رہے خراب موسمی صورتحال کو دیکھتے ہوئے گاندربل پولیس نے کسی بھی مدد کے لئے ہیلپ لائین جاری کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا