ایس ایس پی ٹریفک رورل کا سونمرگ کا دورہ

0
54

کہاٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوںکے خلاف ہوگی سخت کارروائی
مختار احمد
گاندربل؍؍ایس ایس پی ٹریفک رورل آر پی سنگھ نے پیر کو سونمرگ کا دورہ لیہ شاہراہ بند ہونے کے بعد صورتحال کا جائیزہ لیا نیز اْنہوں نے گگنگیر میں گزشتہ روز یش آئے حادثے کی جگہ کا دورہ کرکے حادثہ پیش آنے کے وجوہات کا جائزہ لیا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے اْنہوں نے کہا کہ لیہ شاہراہ زوجیلا درے پر کئی مقامات پر پسیاں گر آنے کے بعد شاہراہ ابھی بھی بند ہے تاہم موسم میں بہتری کے ساتھ ہی پسیاں ہٹانے کا کام شروع کرکے ٹریفک کو بحال کیا جائے گا اْنہوں نے کہا کہ حادثات ڈرائیوروں کی طرف سے اْور لوڈینگ تیز رفتاری اور ایک دودسرے پر سبقت لینے سے پیش آتے ہیں اْنہوں نے کہا کہ اْن ڈرائیوروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی جو ٹریفک قوانین کی عدولی کرتے ہیں اْنہوں کہا کہ اْنہوں نے اپنے عملے کو ہدایت دی ہوئے ہے کہ اْن ڈرائیوروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے جو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے مرتکب ہوں۔ درین اثنا حکام خراب موسم اور کل گگنگیر میں پیش آِے تویرا گاڑی کو پیش آئے حادثے جس میں پانچ افراد کی موت واقع ہوئی کے پیش نظر انتظامیہ نے آج سونمرگ اور لیہہ کرگل جانے والے ٹریفک کو وْسن گاندربل میں روکا جبکہ سیاحوں کی گاڑیوں کو سری نگر واپس روانہ کیا وْسن کے مقام پر آج دن بھر ٹریفک عملے کو لیہہ کرگل اور سونمرگ جانے والے گاڑیوں کو آگے جانے سے روکے جاتے دیکھا گیا۔اس سلسلے میں ٹریفک حکام نے بتایا کہ اس اقدام ڈرائیوروں اور مسافروں کی حفاظت کے لئے اْٹھایا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا