سوشل میڈیا ہماری فٹنس کھا رہا ہے : وراٹ

0
0
  • نئی دہلی؍؍فٹنس کیلئے جنونی ہندستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کا خیال ہے کہ سوشل میڈیا نے زندگی میں اس قدر دراندازی کر لی ہے کہ وہ ہماری فٹنس کو کھا رہا ہے ۔وراٹ نے ا سپورٹس ویئر برانڈ پوما کے ساتھ ایک قومی سطح کے سروے میں یہ بات کہی ہے ۔ اس سروے میں ایک تشویشناک بات نکل کر سامنے آئی ہے کہ گزشتہ ایک سال میں ایک تہائی ہندستان نے ایک بار بھی جسمانی سرگرمی نہیں کی ہے ۔یہاں جسمانی سرگرمیوں سے مطلب چلنے ، دوڑنے ، زمبا، یوگا، سوئمنگ اور کرکٹ، فٹ بال، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، باسکٹ بال، والی بال، ہاکی، اسکواش اور مقامی کھیل جیسے کبڈی اور کھوکھو سے ہے ۔سروے کے حقائق پر وراٹ نے بھی تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات چونکانے والی ہے کہ گزشتہ ایک سال میں ملک کے ایک تہائی لوگوں نے کسی طرح کی کوئی جسمانی سرگرمی نہیں کی ہے ۔جب آپ جسمانی طور پر فٹ ہوتے ہیں تو آپ کے اندر چیلنجوں کا سامنا کرنے کا جوش ہوتا ہے ۔اس بات کو میں نے خود بھی محسوس کیا ہے ۔اس لئے میں فعال طرز زندگی جینے میں یقین رکھتا ہوں۔ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے استعمال پر وراٹ نے تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کو ہماری زندگی میں صحت اور دیکھ بھال پر ترجیح مل رہی ہے ۔اس بات کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ۔کھیل کو ہمارے روزانہ کی زندگی میں شامل کیا جانا چاہیے ۔جب بھی اور کہیں پر بھی موقع ملے ہمیں کچھ نہ کچھ جسمانی سرگرمی کرتے رہنا چاہیے ۔ میں سب سے درخواست کرتا ھوں کہ وہ باہر نکلیں اور کھیلیں۔اس سے کشیدگی کم ہوگی اور فٹ رہنے میں مدد ملے گی۔ سروے میں 57 فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے گزشتہ ایک سال میں کوئی کھیل نہیں کھیلا ہے جبکہ 58 فیصد کا کہنا ہے کہ وہ وقت کی کمی کی وجہ سے کوئی کھیل نہیں کھیل پاتے ہیں۔لیکن سروے سے پتہ چلا ہے کہ یہی لوگ چار سے پانچ گھنٹے سوشل میڈیا، ٹی وی دیکھنے ، فون پر، ذاتی بات چیت کرنے اور میسج کرنے پر صرف کرتے ہیں۔اس سروے میں ملک کے 18 شہروں میں مرد اور خاتون کلاس میں 18 سے 40 سال کے 3924 لوگوں سے بات چیت کی گئی تھی اور پھر یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے ۔یو این آئی۔ این اے ۔ ایم جے ۔
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا