سوز کے بیان سے کانگریس نے پلہ جھاڑا

0
0
یواین آئی
نئی دہلی؍؍کانگریس اپنے پارٹی کے سینئر لیڈر سیف الدین سوز کے اس بیان سے آج اپنے آپ کو پوری طرح سے الگ کرلیا کہ کشمیر کے لوگوں کی پہلی ترجیح آزادی ہے ۔ پارٹی نے زور دے کر کہا کہ جموں وکشمیر ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے جسے بدلا نہیں جاسکتا۔پارٹی کے ترجمان رندیپ سنگھ سورجے والانے یہاں پریس کانفرنس میں مسٹر سوز کے بیان پر توجہ دلائے جانے پر کہا کہ ایسی رپورٹ آئی ہے کہ ان کی جلد ہی شائع ہونے والی کتاب میں ایسی بات کہی گئی ہے ۔ اگر یہ صحیح ہے تو یہ کتاب بیچنے کا ان کا سستا ہتھکنڈہ ہے ۔ انہوں کہا کہ سچائی یہ ہے کہ کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے اور کتاب بیچنے کے لئے اے بدلا نہیں جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ مسٹر سوز کا یہ بیان ناقابل قبول ہے اور اسے پارٹی مکمل طور سے خارج کرتی ہے ۔ اس معاملے میں جموں وکشمیر پردیس کمیٹی کارروائی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اس بیان کو طول دے رہی ہے جس کے نائب وزیراعلی رہے نرمل سنگھ نے عہدے پر رہتے ہوئے یہ بات کہی تھی کہ خطرناک دہشت گرد برہان وانی کے چھپے ہونے کی اطلاع سلامتی دستوں کو ہوتی تو وہ کارروائی نہیں کرتی۔مسٹر سورجے والا نے الزام لگایا کہ کشمیر میں تشدد کے واقعات کے لئے وزیراعظم ذمہ دار ہیں۔ ریاست میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور پیپلز ڈیموکریٹک کی مشترکہ حکومت کے دوران جتنا تشدد ہوا اتنا کبھی نہیں ہوا تھا۔ اس حکومت کے درمیان نہ تو دہشت گردی رکی اور نہ ہی روزگار اور روٹی ملی۔ بدعنوانی ضرور انتہا پر پہنچ گئی۔
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا