سورین نے اپنی گرفتاری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا

0
75

نئی دہلی؍؍جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے جھارکھنڈ ہائیکورٹ سے اپنی ضمانت کی درخواست مسترد کئے جانے کے بعد پیر کے روز اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے اور اس معاملے کی جلد از سماعت کی درخواست کی ہے مسٹر سورین جھارکھنڈ میں مبینہ زمین گھوٹالے سے متعلق منی لانڈرنگ کے ایک معاملے میں تین ماہ سے زیادہ عرصے سے عدالتی حراست میں جیل میں بند ہیں سینئر وکیل کپل سبل نے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جے بی پارڈی والا اور منوج مشرا پر مشتمل بنچ کے سامنے مسٹر سورین کا موقف پیش کیا اور لوک سبھا انتخابات کے لیے 13 اپریل سے شروع ہونے اور یکم جون کو آخری مرحلہ کی ووٹنگ کا حوالہ دیتے ہوئے ، آرٹیکل 32 کے ‘اسپیشل لیو پٹیشن’ (ہائی کورٹ کے حکم کے بعد دائر کی گئی) پر جلد از جلد سماعت کرنے کی درخواست کی۔
اس پر بنچ نے ان سے دونوں درخواستوں کے بارے میں ای میل پیغام کے ذریعے مطلع کرنے کو کہا۔خیال رہے کہ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے 3 مئی کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ ان کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی مسٹر سورین کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔ عدالت نے اس معاملے میں سماعت مکمل کرنے کے بعد 28 فروری کو اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
سپریم کورٹ نے آرٹیکل 32 کے تحت دائر مسٹر سورین کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کو 29 اپریل کو نوٹس جاری کیا تھا اور اس سے جواب طلب کیا تھا۔ ساتھ ہی سپریم کورٹ نے یہ بھی کہا تھا کہ ہائی کورٹ اگر چاہے تو 6 مئی سے شروع ہونے والے ہفتے سے پہلے کوئی حکم دے سکتا ہے۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتہ کی بنچ نے یہ حکم 29 اپریل کو دیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا