ےو اےن اےن
ممبئی//بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سنی لیون متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اس کے علاوہ وہ کئی فلموں میں آئٹم سانگ بھی کرچکی ہیں جب کہ گزشہ ہفتے ہی ان کی زندگی پر بننے والی ویب سیریز کرن جیت کور(دی انٹولڈ اسٹوری آف سنی لیون) کا ٹریلر جاری کیا گیا لیکن ان کی ویب سیریز آنے سے پہلے ہی مشکلات کا شکار ہوگئی کیوں کہ بھارتی سکھوں نے ویب سیریز میں سنی لیون کا اصلی نام کرن جیت کور استعمال کرنے پر اعتراض اٹھایا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے رہنما نے سنی لیون کی بائیو گرافی میں ان کے نام پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ سنی لیون نے اپنا نام کرن جیت کور سے تبدیل کرکے سنی لیون رکھ لیا اب انہیں اپنے نام کے ساتھ کور لفظ استعمال نہیں کرنا چاہئے جب کہ ان کے اس عمل سے سکھوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، اس پر ہم حکومت سے شکایت کریں گے۔