سنگپورہ وائلو سے ٹنل کی تعمیر کو منظوری ،کام اگلے برس شروع ہوگا آزاد کی لیڈرشپ میں کانگریس تینوں خطوں میں جستی کرے گی :سروڑی

0
0

لازوال ڈیسک
کشتواڑجموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر و ایم ایل اے اندروال غلام محمد سروڑی نے پارٹی کارکنان سے کہا کہ پارٹی ایجنڈے کا جارحانہ انداز میں پیچھا کیا جائے کیونکہ جموں و کشمیرکی عوام نے اس کی وقتاً فوقتاً حمایت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کانگریس نے اپنے وعدوں کا ترجمہ حقیقت میں کیا اسلئے ریاست کی عوام کی بہت امیدیں کانگریس سے ہیں ۔سروڑی نے ان باتوں کا اظہار یہاں چھاترو کے سنگ پورہ میں کیا انہوں نے سنگ پورہ، کلامسوئی، ملک پورہ علاقہ جات میں کارکنان سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے اپنے دور اقتدار میں اپنے کام سے عوام سے داد حاصل کی ہے اور عوام اپنی امیدوں کیلئے کانگریس کی جانب دیکھ رہی ہے ۔انہوں نے کہا کانگریس کے پاس عوامی مشکلات کا ازالہ کرنے کیلئے ایک نظریہ ہے اس لئے وہ کانگریس سے پر امید ہیں۔سروڑی نے پارٹی کارکنان سے کہا کہ عوام کی خواہشات کے مطابق اترا جائے۔وہیں ایم ایل اے اندروال نے کہا کہ سنگ پورہ وائلو پر ٹنل کا کام اگلے برس شروع کیا جائے گا جس سے نا صرف وقفہ کم ہوگا بالکہ ہر موسم میں آمد و رفت بحال رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ اس ٹنل کی تعمیر سے چناب وادی اور کوکر ناگ میں سیاحت کو بھی فروغ حاصل ہوگا ۔اس موقع پر سنگپورہ، ملک پورہ، وانی پورہ، کلامسوئی، مہجار سے درجنوں کارکنان نے کانگریس کا دامن تھاما اور کانگریس کے پروگرام اور پالیسیوں پر اطمنان کا اظہار کیا ۔وہیں سروڑی نے کہا کہ آزاد کی قیادت میں کانگریس تینوں خطوں میں جستی کرے گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا