سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم سنجوکو باکس آفس پر کامیاب ہونے کے لیے تقریبا 230 کا ٹارگٹ درکار

0
0

یو این این
ممبئی//سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم سنجوکو باکس آفس پر کامیاب ہونے کے لیے تقریبا 230 کروڑ کمانے ہوں گے۔فلمی دنیا پر حکمرانی کرنے والے اداکار سنجے دت کی نجی زندگی کسی فلم سے کم نہیں ان کی زندگی میں ایکشن، رومانس، سسپنس اور کامیڈی سب کچھ موجود ہے، یہی وجہ ہے بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور ہدایت کار راجکمار ہیرا نی نے سنجے دت کی زندگی پر فلم بنانے کااعلان کیا ہے۔ یہ فلم جتنے بڑے اداکار کی زندگی پر بنائی جارہی ہے اس فلم کا بجٹ بھی اتنا ہی بڑا ہے لہذا فلم کو باکس آفس پر اپنی کامیابی ثابت کرنے کے لیے بڑا ہندسہ پار کرنا ہوگا۔فلمی تجزیہ نگار اتول موہن کا کہنا ہے کہ فلمسنجوکو کامیاب ہونے کے لیے تقریبا 230 کروڑ روپے کمانے ہوں گے۔ دوسری جانب فلم کے ٹریلر سے اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ فلم پر دل کھول کر پیسہ خرچ کیا گیا ہے اور پیسوں کے معاملے پر راجکمار ہیرانی نے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا، ادھر فلم کی کاسٹ بھی بڑے اداکاروں پر مشتمل ہے، جن میں اداکار رنبیر کپور،دیا مرزا، سونم کپور، انوشکا شرما اور پاریش راول شامل ہیں۔ اس لحاظ سے فلم کا بجٹ بھی بہت بڑا ہے۔ فلموں کے حوالے سے ریکارڈ مرتب کرنے والی ویب سائٹ آئی ایم ڈی بی (انٹرنیشنل مووی ڈیٹا بیس)کے مطابق فلم کا بجٹ تقریبا ڈیڑھ سو کروڑ (100 کروڑ 50 لاکھ ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا