سماج میں منشیات کے خاتمے کے لئے بیوپار منڈل بانہال کی جانب سے ایک پروگرام کا انعقاد

0
0

تحصیل انتظامیہ ، پولیس ، فوج اور عام لوگوں نے کی شرکت
ملک شاکر
بانہال؍؍سماج میں منشیات کے بڑھتے کاروبار کی وجہ سے نوجوان نسل کا مستقل جس دلدل میں دھنستا جا رہا ہے ایک لمحے فکریہ ہے ۔منشیات میں عام طور پر نوجوان نسل پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے بہت سے لوگ اپنی قیمتی زندگیوں سے ہاتھ دو بیٹھتے ہیں۔ اور نہ جانے کتنے ایسے واقعات ماضی میں پیش آچکے ہیں جس کے بعد شرم سے سر جھک جاتا ہے اور نا جانے کتنے والدین موت سے پہلے ہی مر جاتے ہیں۔سماج میں بھڑتے منشیات کے کاروبار کے خلاف بانہال میں بیوپار منڈل بانہال کی جانب سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں بیوپار منڈل بانہال کے ممبران ، عام لوگوں اور پولیس، آرمی، کے آفیسران اور ایس ڈی ایم بانہال ، بی ایم او بانہال، صدر مارشل آرٹ کلب بانہال صہیب مسرور ، نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔ اور اس کے علاوہ مارشل آرٹ کلب بانہال کے اتھلیٹس نے بھی ہاتھوں میں پلے کارڈز پر منشیات مخالف محاورے لے کر پروگرام میں شرکت کی اور اپنا ہنر بھی دکھایا۔ پروگرام کے ذریعے عام لوگوں تک یہ میسج پہنچایا گیا کہ والدین اپنے بچوں پر سخت نظر رکھے اور بچوں کی اچھی تربیت کر کے انہیں ایک صالح معاشرے کی تشکیل کے لئے اہم کردار ادا کرے۔ پروگرام کے آخر میں صدر بیوپار منڈل بانہال پرویز احمد شیخ نے بھی والدین سے اپیل کی ہے کہ اپنے بچوں کی اچھی تربیت اور ان پر نظر رکھے اور سماج میں منشیات کی وباء کو جڑ سے ختم کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کرے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا