سماجی و اِقتصادی ترقی میں معاشرے کے تمام طبقوں کی فعال شرکت انتظامیہ کی اولین ترجیح:سنہا

0
0

لیفٹیننٹ گورنر نے شکایات کو دُور کرنے اور اہم عوامی خدمات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے شہریوں سے بات چیت کی
لازوال ڈیسک

سری نگر؍؍لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج سول سیکرٹریٹ میں ’’ براہِ راست عوامی شکایات کی شنوائی ۔ایل جی ملاقات‘‘ کے دوران شہریوں سے بات چیت کی ۔لیفٹیننٹ گورنر نے جے کے جی آر اے ایم ایس پر درج شکایات کا اَزالہ کیا او راُنہوں نے سینئر اَفسران اورضلع ترقیاتی کمشنروں کو صحت ، تعلیم اور سماجی بہبود جیسی اہم عوامی خدمات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔اُنہوں نے کہا ،’’ جموںوکشمیر میں اِنتظامی مشینری کو عوامی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے زیادہ ذمہ دار اور مؤثر بنایا گیا ہے ۔ ’جے کے آئی جی آر اے ایم ایس‘ پر درج شکایات کی تعداد او راَزالے کی بھاری فیصد جواب دہ اِنتظامیہ کی علامت ہے۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے ضلعی اِنتظامیہ کو شکایات کے جلد اَز جلد نمٹانے ، فیصلہ سازی کے حوالے سے غیر صوابدیدی نقطہ نظر کو یقینی بنانے اور مقامی سطح پرکمپٹے ٹیوگورننس ماڈل بنانے کی ہدایت دی ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اَضلاع کو حکومتی سطحوں پر شکایات کے اَزالے اور عوامی خدمات کی فراہمی کے لئے باہمی اِشتراک کانقطہ نظر اَپنانا چاہیے۔اُنہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنروں پر زور دیا کہ وہ محکموں کی کارکردگی کی نگرانی کرکے بہتر بنائیں اور بہتر شہری طرزِ حکمرانی کے لئے مختلف شراکت داروں کے درمیان اِشتراک کو بڑھادیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے شکایات کے فوری طور پر نمٹانے اور عوامی خدمات کی فراہمی میں تکنیکی اقدامات کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانے پر زور دیا۔اُنہوں نے کہا،’’ اِی ۔گورننس اور تیز رفتار تکنیکی ترقی نے نئے اور اِختراعی شکایات کے طریقہ کا ر اور سروس ڈیلیوری مانیٹرنگ ٹولز کی مدد سے فلاحی اقدامات کے فوائد کو بغیر کسی رُکاوٹ کے ہر فرد تک پہنچایا ہے۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر حکومت جموںوکشمیر یوٹی کے شہریوں کو بااِختیار بنانے اور اِنتظامی سیٹ اَپ کو عام آدمی کی ضروریات اور خدشات کے تئیں زیادہ جوابدہ بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔اُنہوں نے مزید کہا،’’ اِنتظامیہ کی سماجی و اِقتصادی ترقی میں معاشرے کے تمام طبقوں کی فعال شرکت اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اوّلین ترجیح ہے ۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے کٹھوعہ سے تعلق رکھنے والے لیبر کارڈ ہولڈر مرحومہ نیلم رانی کی موت کے معاملے میں کنبے کو راحت کی منظور ی نہ دینے کی شکایت کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ آفیسر کو اِس مسئلہ کو جلد اَز جلد حل کرنے کی ہدایت دی۔لیفٹیننٹ گورنر نے نالہ رومشی کریم آباد پلوامہ میں غیر قانونی کان کنی سے متعلق شکایت کا جواب دیتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر کو قانون کے مطابق سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ کوئی غیر قانونی کان کنی نہ ہو۔اُنہوں نے مینڈھر میں ایک سکول کی اَراضی پر تجاوزات کے مسئلہ پر توجہ دیتے ہوئے متعلقہ ضلع ترقیاتی کمشنر کو مذکورہ اَحاطے سے تجاوزات ہٹانے کی واضح ہدایات دیں۔کمشنر سیکرٹری عوامی شکایات محترمہ ریحانہ بتول نے’ ایل جی ملاقات ‘کی نظامت کے فرائض اَنجام دی۔بات چیت کے دوران چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، چیف ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ محکمہ آر کے گوئیل ، اِنتظامی سیکرٹریز ، صوبائی کمشنر ان ، ضلع ترقیاتی کمشنران ، ایس ایس پیز ، سربراہان اور دیگر سینئر اَفسران ذاتی طور پر اور بذریعہ ورچیول موڈ موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا