ایک بھی الزام ثابت ہوئے تو پھانسی کے لئے تیار: برج بھوشن

0
0

بارہ بنکی، 31 مئی (یو این آئی) جنسی ہراسانی کے الزامات کا سامناکررہے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے سابق صدر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ نے بدھ کو کہا کہ اگر ان پر لگائے گئے الزامات میں سے ایک بھی ثابت ہو جائے تو وہ پھانسی کے لئے بھی تیار ہیں۔
ایک روزہ دورے پر یہاں آئے سنگھ نے رام نگر اسمبلی حلقہ کے مہادیوا آڈیٹوریم میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ’’میڈل گنگا میں بہا دینے سے مجھے پھانسی نہیں ہوگی، لیکن یہ ضرور ہے کہ میرے خلاف ایک بھی الزام درست ثابت ہوا تو میں خود پھانسی پر لٹک جاؤں گا۔
انہوں نے کہا، ’’میں مسلسل پوچھ رہا ہوں کہ یہ سب کب ہوا، کہاں ہوا اور کس کے ساتھ ہوا۔ چار ماہ گزر گئے، مجھ پر الزامات لگائے گئے، لیکن میرے خلاف ایک بھی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔ آج بھی کہہ رہا ہوں کہ ایک بھی الزام ثابت ہوا تو میں خود پھانسی پر لٹک جاؤں گا۔ میں اس پر اب بھی قائم ہوں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا