سفیر چوہدری کا اروند کیجریوال کو عبوری ضمانت ملنے پر سپریم کورٹ کے تئیں اظہار تشکر

0
87

کہاعدالت عظمیٰ کے فیصلے سے جمہوریت کی جیت ہوئی
شیراز چوہدری
جموں؍؍ عام آدمی پارٹی کہ سینئر لیڈر سفیر چوہدری نے دہلی کے وزیراعلی اور عام آدمی پارٹی کے کنوینئیر اروند کیجریوال کو ہندوستان کی عدالت عظمیٰ کی طرف سے عبوری ضمانت ملنے پر عدالت عظمی کے فیصلے کا شکریہ ادا کیا۔ اپنے پیغام میں سفیر چوہدری نے کہا اس ملک کی سب سے بڑی خوبصورتی جمہوریت سے ہے اور جمہوریت کو برقرار رکھنے کے لئے سپریم کورٹ کا اہم کردار ہے ۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے جمعہ کو دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو ایکسائز پالیسی کیس میں عبوری ضمانت دی ہے ۔وہیںچوہدری نے کہا عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال کو عبوری ضمانت ملنے پر پورے ملک کی عوام خوش ہے۔ انہوں نے کہا سپریم کورٹ کے اس فیصلے سے انصاف اور سچائی کو جیت ملی ہے ۔انہوں نے کہا جمہوریت کو برقرار رکھنے کے لیے ہم سپریم کورٹ آف انڈیا کے مشکور ہیں۔ چوہدری نے مزید کہا عام آدمی پارٹی کی طرف سے دہلی کے وزیر اعلی کو عبوری ضمانت ملنے پر خوشی کا ماحول ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا