دریا برد ہوئی لڑکی کی نعش 11 دن بعد سلال ڈیم سے بازیاب

0
69

قانونی لوزمات مکمل کر کے نعش کو ضلع ہسپتال ریاسی سے لواحقین کے سپرد کیا گیا
شاہ نواز
ریاسی// 29 اپریل کو بھاری بارش کے دوران ضلع ریاسی کے گلاب گڑھ علاقہ سے دو لوگ دریا میں بہہ گئے تھے جن میں سے ایک شخص کی نعش اْسی دن چند گھنٹوں کے بعد ایک ندی سے بازیاب ہوئی تھی جو کہ نہوچ گاؤں کا رہائشی 50سالہ ایک شخص تھا۔ جبکہ کہ اسی دوران ڈونگہ علاقہ سے ایک بارات ایک عارضی پْل سے عبور ہو رہی تھی جس دوران ایک نوجوان 20سالہ لڑکی اْس عارضی پْل سے گر کر دریا میں بہہ گئی تھی۔ تاہم چند دنوں تک مقامی لوگوں، لواحقین اور انتظامیہ نے لڑکی کی نعش کو ڈھوند نکالنے کی بہت کوشش کی لیکن ساری کوششیں ناکام رہیں۔
دریں اثناء گیارہ روز بعد سلال دیھان گڑھ پاور پروجیکٹ کے پاس سے ایس ڈی آر ایف کی ٹیم نے نعش کو برآمد کیا اور بعد میں ضلع ہسپتال ریاسی پہنچایا ۔ دریں اثناء نعش کو ضلع ہسپتال ریاسی میں پہنچانے کے بعد شناخت کی گئی اور پھر قانونی لوازمات مکمل کر کے نعش کولواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔ یاد رہے مذکورہ کی پہچان منیرہ بانو دختر عبدالرشید ساکن گاؤں کلیمستہ گول رامبن کے طورپر ہوئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا