اے پی آئی
سر ینگراپنے اختیارات کا غلط استعمال کر کے کروڑوں روپے کی جائیداد حاصل کرنے والے اے آر ٹی او¿ کے خلاف سٹیٹ ویجلنس آرگنائزیشن نے شکنجہ کھستے ہوئے چار جگہوں پر بیک وقت چھاپے ڈالے اور لاکھوں روپے نقد ،ایک ایک لاکھ روپے اولڈ کرنسی ،500گرام طلائی زیوران ،بینک خاتے اپنی تحویل میں لے کر مزید تحقیقات شروع کر دی ۔ اے پی آئی کے مطابق سٹیٹ ویجلنس آرگنائیزیشن کو شکایت ملی تھی کہ شوپیاں میں تعینات اے آر ٹی او¿ عبدالمجید بٹ ولد خضر محمد ساکنہ چرسو اونتی پورہ حال باغ مہتاب سرینگر نے اپنے اختیارت کا غلط استعمال کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی جائیداد حاصل کی ۔شکایت ملنے کے بعد سٹیٹ ویجلنس آرگنائزیشن نے ایف آئی آر زیر نمبر 25/2018 u/s 5(1) (e) r/w 5(2) PC ACT 2006درج کر کے مذکورہ اے آر ٹی او¿ کے خلا ف تحقیقات شروع کردی ۔ سٹیٹ ویجلنس آرگنائزیشن کی خصوصی ٹیم نے چار جگہوں جن میں کارڈبورڈ فیکٹری ہاری پاری گام ترال ،دعوت ریسٹورنٹ اونتی پورہ اور باغ مہتاب میں تعمیر کئے گئے دو رہائشی مکانوں پر بیک وقت چھاپے ڈالے اور تلاشی کارروائی شروع کی جس دوران ٹیم نے 99000اولڈ کرنسی کے نوٹس ،نئی کرنسی کے33لاکھ روپے ،آدھے کلو سے زیادہ طلائی زیورات ،لاکھوں روپے مالیت کی فکسڈ ڈیپازٹ سرٹفکیٹ ،بینک پاس بک اور لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان اپنی تحویل میں لے کر مذکورہ اے آر ٹی او¿ کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل کر مزید تحقیقات شروع کی ۔