یواین آئی
ریاض؍؍سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور فرانسیسی صدر امانویل میکخواں نے ٹیلفیونک رابطہ کیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان اور امانویل میکخواں نے غزہ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے، سعودی ولی عہد نے کہا کہ خطے میں امن و سلامتی، استحکام کے لیے کشیدگی ختم کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔سعودی ولی عہد نے پر امن نہتے شہریوں کو کسی بھی صورت میں نشانہ بنانے کو سختی سے مسترد کیا، انہوں نے کہا کہ غزہ میں جاری عسکری کارروائیاں فوری طور پر روک دی جائیں۔شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ عالمی انسانی حقوق کا احترام کیا جائے اور شہری بنیادی ڈھانچے کو بچایا جائے، انسانی ضرورت فراہم کرنے والی چیزوں کو نقصان نہ پہنچایا جائے، علاقے میں دائمی امن کیلئے انصاف کی بنیادوں پر فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے۔