اسرو نے پھر سے تاریخ رقم کی

0
0

وزیراعظم مودی نے سائنس دانوں کو مبارکباد پیش کی
یواین آئی

سری ہری کوٹہ (آندھرا پردیش)؍؍ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) نے ہفتہ کو گگن یان کے پہلے ٹیسٹ وھیکل ایبارٹ مشن -1 (ٹی وی ڈی 1) کو آندھراپردیش کے سری ہری کوٹہ کے شاررینج سے کامیاب لانچ کیا۔ہندوستانی خلا کے شعبے میں ایک کے بعد ایک اپنی طاقت میں اضافہ کررہا ہے۔ حالیہ دنوں میں چاند کی سطح پر چندریان-3 کی محفوظ لینڈنگ اور آدتیہ-ایل1 کی لانچنگ نے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کی تھی۔ اب اسرو کی نظر گگن یان مشن پر ہے جس کے تحت تین ہندوستانی خلابازوں کو خلا میں لے جایا جائے گا۔اسرو نے گگنیان مشن کو کامیابی کے ساتھ انجام دینے کا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے کہا، ‘‘ٹی وی ڈی 1 ٹیسٹ پرواز مکمل ہو گئی ہے۔کرو اسکیپ سسٹم کا مظاہرہ کیا گیا۔ مشن گگنیان کامیاب رہا۔اسرو نے آج گگن یان کے تحت اس کے پہلے ٹیسٹ وھیکل ایبارٹ مشن-1 (ٹی وی ڈی 1) کو سری ہری کوٹہ سے لانچ کیا۔ اس مقصد کے تحت استعمال ہونے والی ٹیسٹ وھیکل کرو اسکیپ ماڈیول کا استعمال کرتے ہوئے یہ ٹیسٹ کیا گیا۔ کرو اسکیپ ماڈیول لانچ کے بعد خلا میں پہنچا اور پھر بحفاظت اور محفوظ طریقہ سے خلیج بنگال میں اترگیا۔اسرو کے سربراہ ایس سومناتھ نے . گگنیان کی پہلی کامیابی کے سلسلے میں کہا ’’مجھے گگنیان ٹی وی ڈی 1 مشن کی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔‘‘ انہوں نے ٹی وی-ڈی-1 ٹیسٹ مشن: کریو اسکیپ ماڈیول کی کامیاب لینڈنگ کے بعد سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔وزیر اعظم نریندر مودی نے گگن یان مشن کے کرو ماڈیول کی کامیاب لانچنگ پر سائنس دانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی ملک کو، ہندوستان کے اولین انسانی خلائی پرواز پروگرام کی تکمیل کی جانب ایک قدم اور نزدیک لے آئی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا