سعودی عرب نے امریکی حملوں کے پس منظر میں بحیرہ احمر میں کشیدگی میں اضافے پرگہری تشویش کا اظہار کیا

0
0

ریاض، // سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے حوثیوں کی کارروائیوں اور یمنی گروپ کے خلاف امریکی حملوں کے پس منظر میں بحیرہ احمر میں کشیدگی میں اضافے پرگہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
یہ خیالات سعودی وزیر خارجہ کے اس انٹرویو کا حصہ تھے جو گذشتہ ہفتے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں منعقد ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر ریکارڈ کیا گیا تھا اور اتوار کو سی این این پر نشر ہوا۔ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے یہ انٹرویو نامور صحافی فرید ذکریا کو دیا۔
ان کا کہا تھا ’’کہ یقیناً ہم بہت فکر مند ہیں، میرا مطلب ہے ہم خطے میں ایک انتہائی مشکل اور خطرناک وقت سے گذر رہے ہیں اور اسی وجہ سے ہم کشیدگی کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ "بلاشبہ ہم کی آزاد اور محفوظ جہاز رانی پر پختہ یقین رکھتے ہیں۔ یہ ایسی چیز ہے جس کی حفاظت کی جانی چاہیے لیکن ہمیں خطے کی سلامتی اور استحکام کو بھی تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ اس لیے ہم حالات کو جتنا ممکن ہو سکے زیادہ سے زیادہ پرسکون کرنے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں‘‘۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا