سات ممتاز شخصیات کو یشپال شرما میموریل ایوارڈ سے نوازا گیا

0
0

آنجہانی یشپال شرما نے اپنی پوری زندگی پونچھ کے لوگوں کے لیے وقف کر دی :بی آر شرما
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ سات ممتاز شخصیات کو مختلف شعبوں میں ان کی خدمات کے لئے یشپال شرما میموریل ایوارڈ سے نوازا گیا۔واضح رہے ایوارڈ دینے کی تقریب کا اہتمام غیر سرکاری رضاء کارتنظیم پریورتن نے کیا تھا جو سماج کے پسماندہ اور ضرورت مند طبقوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے کام کر رہی ہے۔وہیںبی آر شرما، سابق چیف سکریٹری، اور ریاستی الیکشن کمشنر ایوارڈ دینے کی تقریب میں مہمان خصوصی تھے جس میں سابق آئی اے ایس افسر اور پی ایس سی ممبر کے بی جنڈیال اور سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور پی ایس سی ممبر سباش گپتا مہمان ذی وقارتھے۔واضح رہے ایوارڈ ریویو کمیٹی کی سفارش پر سات معزز شہریوں کو پیش کیے گئے۔ جن لوگوں کو اس باوقار ایوارڈ سے نوازا گیا ان میں ممتاز تاریخ دان اور مصنف کے ڈی مینی، جے اینڈ کے شرنارتھی ایکشن کمیٹی کے صدر سردار گرودیو سنگھ، ایک بہترین کھلاڑی اور ریٹائرڈ ڈویژنل اسپورٹس آفیسر کرشن لال شرما، بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر ایڈوکیٹ محمد زمان اور ڈاکٹر شیلندر شرما (بعد از مرگ) ایوارڈ سے نوازا گیا ۔وہیں ایوارڈ کمیٹی نے ینگ اچیورز کیٹیگری کے تحت دو ایوارڈز کی بھی سفارش کی جن میں ڈاکٹر کیول شرما، میڈیکل آفیسر اور دی پیر پنجال ٹائمز کے بانی ایڈیٹر گگن مہاجن نے اس زمرے کے تحت ایوارڈ حاصل کیے۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے بی آر شرما نے کہا کہ آنجہانی یشپال شرما نے اپنی پوری زندگی پونچھ کے لوگوں کے لیے وقف کر دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ آنجہانی نے نوجوان نسل کے لیے ایک مثال قائم کی تھی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ سب آنجہانی یشپال شرما کی اقدار اور تعلیمات کی وجہ سے ہے کہ ان کے چھوٹے بھائی ڈاکٹر سشیل شرما نے بھی اپنی زندگی سماج کی خدمت کے لیے وقف کردی۔ وہیںڈاکٹر نیتن شرما، اسسٹنٹ پروفیسر، دی لاء اسکول نے آنجہانی یشپال شرما کی بطور سماجی مصلح، سیاسی کارکن اور ایک مخیر شخصیت کے تعاون پر روشنی ڈالی۔اس موقع پرڈاکٹر سشیل شرما، ایچ او ڈی کارڈیالوجی اوریشپال شرما کے چھوٹے بھائی نے خاص طور پر پونچھ اور راجوری کے دور دراز سرحدی علاقوں میں لاکھوں لوگوں کی تقدیر سنوارنے میں اپنے بھائی کی جدوجہد اور شراکت کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسلوں کے لیے اب وقت آگیا ہے کہ وہ اپنے آباؤ اجداد کی وراثت کو روایات، اقدار اور سب کے لیے ہمدردی کی صورت میں صرف مادی چیزوں کے بجائے آگے لے جانے کے پہلو کو سیکھیں۔ اس موقع پرسندربنی کی لیکچرر انو شرما نے بھی یشپال شرما کے جذبے اور سالمیت کی تعریف کرتے ہوئے ان کی لکھی ہوئی ایک نظم شیئر کی۔اس موقع پر موجود دیگر نمایاں افراد میں ایڈوکیٹ سنیل شرما، صدر میونسپل کونسل پونچھ، میجر جنرل گووردھن سنگھ جموال، ڈاکٹر ریکھا چودھری، سابق ایم ایل سی رویندر شرما، ڈاکٹر جاوید راہی، ڈاکٹر سریندر شرما، ڈاکٹر سندیپ سنگھ، ایس ترلوک سنگھ تارا، پریتی شرما، اکشو شرما، ایس اجیت سنگھ، چتر سینی، وجے شرما، ستپال چاڑک، ڈاکٹر اروند کوہلی و دیگران موجود تھے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا