سعودی عرب میں برف باری، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

0
0

ریاض، //سعودی عرب کے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ مملکت کے بیشتر حصوں میں جمعہ تک موسم کی خراب صورتحال برقرار رہنے کی توقع ہے بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے بعض علاقوں میں برف باری اور درجہ حرارت منجمد ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق جدہ، مکہ مکرمہ، طائف اور مدینہ منورہ سرد ہواؤں کی لپیٹ میں ہیں۔ ایسے میں عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا گیا ہے۔

سعودی محکمہ موسمیات کے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جمعے تک سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں موسم غیر یقینی رہے گا جبکہ گرد آلود، تیز ہواؤں اور برفباری کا بھی امکان ہے، تبوک، عسیر اور الباحہ میں بھی سرد ہوائیں چل رہی ہیں۔

سعودی محکمہ تعلیم کا موسمی صورتحال کے باعث کہنا ہے کہ غیر یقینی موسمی حالات کے پیشِ نظر تعلیم کا سلسلہ آن لائن جاری رکھا جائے گا، جبکہ الباحہ اور عسیر ریجن میں النماص اور بلقرن کے تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا