ضلع ڈوڈہ کی تحصیل کاہرہ ٹانٹہ دھنوڑہ میں لٹکائی تارکب کیا رنگ دکھائے ،کوئی پتہ نہیں!!!
شاہ محمد ماگرے
کاہرہتحصیل کاہرہ ٹانٹہ دھنوڑہ موت کو دعوت دے رہا بجلی کا نظام جہاںترسیلی لائن، سر سبز درختوں کے ساتھ لٹکائی گئی ہے ۔یہ تار سر عام موت کا پیغام دیتی نظر آرہی ہے ۔دریں اثناءبجلی کے اس نظام سے پریشان ٹانٹہ کے وارڈ نمبر چار دھنوڑہ کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پچھلے کئی برسوں سے بجلی کی فراہمی سر سبز پیڑوں اور لکڑی کے کھنبوں کے ذریعے ہو رہی ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ تھوڑی سی بارش یا تیز ہواو ¿ں کے ہونے سے پورے علاقہ میں بجلی کا نظام درہم برہم ہو کر رہ جاتا ہے اور کئی دنوں تک بجلی علاقے میں غائب ہو جاتی ہے۔
مقامی لوگوں نے مزید بتایا کہ بجلی کے بد حال نظام کو لے کر کئی بار متعلقہ محکمہ کو ٹھیک کرنے کیلئےاپیل کی گئی گیا مگر آج تک بجلی کے اس بدحال نظام کو درست کرنے کی ضرورت ہی نہیں سمجھی گئی جسکی وجہ سے گاﺅں میں ہمیشہ جان و مال کے نقصان کا اندیشہ رہتا ہے اور کئی بار یہاں زمین سے چھوتی بجلی کی ان تاروں نے مالی نقصان کر دیا ہے جسکے بعد بھی بجلی محکمہ نے کوئی سبق حاصل نہیں کیا اور اب بجلی کے اس بدحال نظام سے مقامی لوگ بے حد تنگ آ چکے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ وارڈ نمبر چار دھنوڑہ میں سو سے زائد کنبے آباد ہیں۔انہوںنے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ بجلی کی ناقص کارکردگی سے لوگ ناخوش ہیں۔مقامی لوگوں نے مزیدکہا کہ ایل جی انتظامیہ کی ہدایت کے باوجود بھی زمینی سطح پر بجلی نہ ہونے کے برابر ہے اورسر سبز درختوں سے لائین کولگانالوگوں کے لئے مشکلات کا باعث ہے۔انہوں نے متعلقہ انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ کی عوام کی اس مشکل کا ازالہ کیا جائے۔