سری نگر لوک سبھا سیٹ کے لئے عامر بٹ ’ڈی پی اے پی‘ کے امید وار نامزد

0
0

لازوال ڈیسک

سری نگر؍؍ڈیموکریٹک پروگرسیو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) نے پیر کے روز سری نگر لوک سبھا سیٹ کے لئے اپنے امید وار کا اعلان کیا۔ڈی پی اے پی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ پارٹی نے ضلع صدر سری نگر عامر احمد بٹ کو سری نگر لوک سبھا سیٹ کے لئیے بحیثیت امید وار کھڑا کیا ہے۔
بیان کے مطابق یہ فیصلہ پارٹی سربراہ غلام نبی آزاد کی صدارت میں منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران لیا گیا۔بتادیں کہ نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی نے اس سیٹ کے لئے اپنے امیدواروں کا پہلے ہی اعلان کیا ہے۔-نیشنل کانفرنس کی طرف سے آغا سید روح اللہ اور پی ڈی پی کی طرف سے وحید پرہ اس سیٹ کے لئے میدان میں ہیں جو ان دنوں انتخابی مہیمیں چلانے میں مصروف عمل ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا