بخشی سٹیڈیم میں صوبائی کمشنرنے قومی پرچم لہرا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی
سری نگر؍؍15 ؍اگست 2023 کو منائے جانے والے 77 ویں یوم آزادی کے سلسلے میں آج سری نگر سمیت وادی کشمیر کے مختلف اَضلاع میں فُل ڈریس ریہرسل کا اِنعقاد کیا گیا۔فُل ڈریس ریہرسل 15 ؍اگست کو ہونے والی یوم آزادی کی پریڈ کا پیش خیمہ ہے ۔ کشمیر کے تمام ضلعی صدر مقامات پر منعقد ہونے والی ریہرسل تقاریب نے قومی تقریب پر قوم کے فخر کو ظاہر کرنے کے لئے رنگا رنگ تقریبات کے ایک متاثر کن شو کی تیاری کی ایک جھلک پیش کی۔اِس موقعہ پر ملک کی آزادی کے لئے بے شمار قربانیاں دینے والے قائدین ، مجاہدین آزادی اور شہدأ کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ اُن کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ یہ ان کی اعلیٰ کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ ہم ایک آزاد ملک میں رہ رہے ہیں۔سری نگر میں بخشی سٹیڈیم سری نگر میں آج فُل ڈریس ریہرسل کا انعقاد کیا گیا جہاں صوبائی کمشنر کشمیروِجے کمار بِدھوری نے قومی ترانے کی گونج کے درمیان قومی پرچم لہرایا، پریڈ کا معائینہ کیا اور ،مختلف پولیس اور نیم فوجی دستوں ، این سی سی کیڈٹس اور طلبا کی جانب سے پیش کئے گئے مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔اِس موقعہ پر اے ڈی جی پی کشمیر ، آئی جی پی سینٹرل کشمیر سری نگر، ضلع ترقیاتی کمشنر سر ی نگر ، ایس ایس پی سری نگر ، ضلعی اِنتظامیہ کے اَفسران اور سول محکموں کے سربراہان موجود تھے۔اِس موقعہ پر سری نگر کے مختلف سکولوں کے طلباء اور فن کاروں نے حب الوطنی کے گیتوں پر مبنی رنگا رنگ ثقافتی پروگرام پیش کئے جن میں ملک کی کثرت میں وحدت ، تنوع اور سا لمیت میں اتحاد کا اظہار ہوتا ہے۔دریں اثنأ ، صوبائی کمشنر نے عام لوگوں کو 15؍ اگست کو ہونے والی مرکزی تقریب میں شرکت کے لئے دعوت بھی دی جس میں یوم آزادی کی صبح 9بجے تک سٹیڈیم میں بیٹھنے کی درخواست کی گئی۔اننت ناگ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر (اے ڈی ڈی سی) بشیر احمد وانی نے قومی پرچم لہرایا، پریڈ کا معائنہ کیا اور جی ڈی سی بوائز اننت ناگ میں سی آر پی ایف، جموں و کشمیر پولیس، ہوم گارڈز، این سی سی اور سکولی بچوں کے دستوں کی طرف سے پیش کردہ مارچ پاسٹ کی سلامی لی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر (اے ڈی ڈی سی) نے مختلف ترجیحی شعبوں کے تحت ضلع کی طرف سے کی گئی کوششوں اور حصولیابیوں پر روشنی ڈالی جن میں تعلیم، ہیلتھ کیئر ، لنگویشنگ، بیک ٹو وِلیج،، ضلع کیپیکس، زراعت اور اس سے منسلک شعبے، خواتین اور نوجوانوں کو بااختیار بنانا، منریگا، جے جے ایم، آنگن واڑی مراکز اور سکولوں کو پانی اور بجلی کی فراہمی، دیہی ترقی ، میکڈیمائزیشن اور سڑک رابطہ ، سماجی بہبود، نشامُکت بھارت ابھیان ، صنعتیں ، خود روزگار اور دیرپا اثاثوں کی تخلیق شامل ہیں۔ اُنہوں نے شری امرناتھ جی یاترا( سنجی) ۔2023ء کے دوران عوام کی بھرپور تعاون کے لئے ان کا شکریہ بھی اَدا کیا۔ اُنہوں نے ’’ میری مٹی ، میرا دیش ‘‘ جیسے فلیگ شپ پروگراموں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔اِس موقعہ پر مختلف اِداروں کے طلباء اور محکمہ اطلاعات کے فن کاروں نے حب الوطنی کے موضوعات پر رنگا رنگ ثقافتی پروگرام پیش کئے۔فل ڈریس ریہرسل تقریب میں اے ڈی سی ، ایس پی ، اے ڈی سی (جی) ، سی اِی او ، سی ایم او ، اے سی ڈی ، اے سی پی ، اے سی آر ، ایگزیکٹیو اِنجینئر آر اینڈ بی فلڈ ، اے آر ٹی او ، تحصیل دار اننت ناگ سول اور پولیس اَفسران موجود تھے۔بارہمولہ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر (اے ڈی ڈی سی) بارہمولہ اعجاز عبداللہ صراف نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز بارہمولہ میں ترنگا لہرایا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی جو جموں و کشمیر پولیس، سی آر پی ایف، ہوم گارڈز، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز، این سی سی اور مختلف سکولوں کے طلباء کے دستوں نے پیش کی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر (اے ڈی ڈی سی)نے اَپنے خطاب میں کہا کہ اس برس یوم آزادی ’’ میری ماں ، میرا دیش‘‘ کے تھیم کے تحت منایا جارہا ہے ، یہ ’’ آزادی کا اَمرت مہااُتسو‘‘ کا اِختتامی پروگرام ہے ۔ اُنہوں ن ے کہا کہ یہ اُ ن بہادروں اور مجاہدین آزادی کو خراجِ عقیدت ہے جنہوں نے ملک کے لئے اَپنی قیمتی جانوں کی قربانی دی ہے۔اُنہوں نے ضلع میں مختلف محکموں کی طرف سے رجسٹرڈ مختلف ترقیاتی سرگرمیوں اور رواوں مالی برس کے دوران مختلف فلاحی سکیموں کے تحت حاصل ہونے والی کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔اِس موقعہ پر طلباء اور معروف فن کاروں کی جانب سے فُل ڈریس ریہرسل کے حصے کے طور پر رنگارنگ ثقافتی پروگرام اور تھیم پر مبنی سکٹ بھی پیش کئے گئے جس سے تقریب میں بیٹھے حاضرین محظوظ ہوئے اور رونق میں اِضافہ ہوا۔دریں اثنا، اِسی طرح کی فل ڈریس ریہرسل تقریب ضلع کے تمام سب ڈویژنوں اور تحصیل صدر مقامات میں بھی منعقد کی گئی۔بڈگام میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر (اے ڈی ڈی سی) بڈگام ڈاکٹر اکرم اللہ ٹاک نے سپورٹس سٹیڈیم بڈگام میں قومی پرچم لہرایا، پریڈ کا معائینہ کیا اور پولیس، جے کے اے پی، سی آر پی ایف، این سی سی اور مختلف سکولوں کے طلباء کے دستوں کی طرف سے پیش کئے گئے مارچ پاسٹ کی سلامی لی۔اِس موقعہ پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر (اے ڈی ڈی سی)نے ضلع میں مختلف سرکاری سکیموں ، دستخطی پروگراموں وغیرہ کے تحت حاصل کی گئی حصولیابیوں پر روشنی ڈالی۔اِس موقعہ پر طلباء کے علاوہ فن کاروں اور دیگر گروپوں نے رنگا رنگ ثقافتی پروگرام پیش کئے جنہوں نے حاضرین کو مسحور کیا اور حاضرین سے خوب داد حاصل کیا۔فُل ڈریس ریہرسل تقریب میں اے ڈی سی بڈگام ڈاکٹر ناصر، اے ایس پی بڈگام، تمام لائن ڈیپارٹمنٹوں کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس ، سینئر پولیس اَفسران ، طلباء ، میڈیا اَفراد کے علاوہ سی آر پی ایف اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے اَفسران موجود تھے۔گاندربل یوم آزادی کے سلسلے میں فُل ڈریس ریہرسل کا اِنعقاد آج قمریہ گراؤنڈ گاندربل میں کیا گیا جہاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( اے ڈی سی ) گاندربل معراج الدین شاہ نے ترنگا لہرایا ،پریڈ کا معائینہ کیااور جے کے پی ، جے کے اے پی ، سی آر پی ایف ، ایس ایس بی ، پی ٹی ایس منیگام ، فارسٹ پروٹیکشن فورس، ڈسٹرکٹ پولیس ، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز اور مختلف سکولوں کے طلباء کے دستوں کی طرف سے مارچ پاسٹ پیش کیا گیا ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( اے ڈی سی ) گاندربل نے اَپنے خطاب میں کہا کہ 77 ویں یوم آزادی کے سلسلے میں جاری ’’ میری مٹی ، میرا دیش ‘‘ مہم زور وں پر ہے اور کہا کہ اِسی طرح کی تقریب بلاک تحصیل اور پنچایت سطح پر بھی منعقد کی جائے گی جس کے لئے اِنتظامات بھی کئے گئے ہیں۔اُنہوں نے تمام لوگوں پر زور دیا کہ وہ آئندہ یوم آزادی کی تقریبات میں جوش و جذبے اور حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ شرکت کریں۔اے ڈی سی نے 77 ویں یوم آزادی کی تیاریوں میں مصروف تمام محکموں کو سراہا گیا اور اِنتظامات کو مزید بہتر بنانے کے لئے متعلقہ کمیٹی ممبران کو موقعہ پر ہی ضروری ہدایات دیں۔اِس موقعہ پر طلباء کی جانب سے رنگا رنگ ثقافتی شو پیش کیا گیا اور حب الوطنی پر مبنی گیت اور لوک رقص پیش کیا گیا۔تقریب میں اے ایس پی گاندربل ، سی پی او ، آر اینڈ بی ، جل شکتی کے ایگزیکٹیو اِنجینئران کے علاوہ سول اور پولیس محکمہ کے دیگر ضلعی اَفسران موجود تھے۔پلوامہ میںیوم آزادی کی فل ڈریس ریہرسل آج یہاں ڈسٹرکٹ پولیس لائنز پلوامہ میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی جہاں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر( اے ڈی ڈی سی )ڈاکٹر شیخ عبدالعزیز نے قومی پرچم لہرایا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی جس میں سی آر پی ایف ،ضلعی پولیس ، جے کے پی خواتین وِنگ ، ہوم گارڈ اور مختلف تعلیمی اِداروں سے تعلق رکھنے والے سکولی بچوں کے دستوں نے مارچ پاسٹ کی سلامی دی۔اِس موقعہ پر اے ڈی ڈی سی نے خطاب کرتے ہوئے گزشتہ چند برسوں کے دوران ضلع کے مختلف ترقیاتی کاموں اور حصولیابیوں پر روشنی ڈالی ۔ اُنہوں نے کہا کہ ضلع پلوامہ کے لوگوں میں ضلع کو معاشی طور پر متحرک اور مختلف مصنوعات میں خود کفیل بنانے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔اِس موقعہ پر مقامی فن کاروں نے ثقافتی پروگرام، حب الوطنی کے گیت اور سکٹ پیش کئے جس نے حاضری کو محفوظ کیا۔تقریب میں سول اور پولیس اِنتظامیہ کے اعلیٰ اَفسران ، سکولی بچے اور لوگوں کی بڑی تعداد موجو د تھی۔اِسی طرح کی تقریب ڈی پی ایل اونتی پورہ میں بھی منعقد ہوئی جہاں اے ڈی سی اونتی پورہ ظفر احمد شال نے قومی پرچم لہرایا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔’’ میری مٹی ، میرا دیش‘‘ مہم کے تحت یوم آزادی کی تقریبات بھی ضلع بھر میں مختلف مقامات پر منعقد کی جارہی ہیں۔اس موقعہ پر ایک میگا ’’ ترنگا ریلی ‘‘ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر پلوامہ سے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز پلوامہ تک نکالی گئی اور آج سہ پہر واپس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر پر اِختتام پذیر ہوئی ۔ ریلی میں سکولی بچوں ، این سی سی کیڈٹس ، پولیس اور نیم فوجی دستوں نے شرکت کی۔کولگام میں77ویں یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس لائنز کولگام میں ایک فل ڈریس ریہرسل کا انعقاد کیا گیا جہاں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر( اے ڈی ڈی سی )کولگام شوکت احمد راتھر نے قومی پرچم لہرایا، پریڈ کا معائینہ کیا اور جموں و کشمیر پولیس، سی آر پی ایف، خواتین پولیس، ہوم گارڈ، پولیس بینڈ ،سکولوں کے طلباء کے دستوں کی طرف سے پیش کئے گئے مارچ پاسٹ سے سلامی لی۔اِس موقعہ پر اے ڈی ڈی سی نے خطاب کرتے ہوئے ضلع کی ترقیاتی منظر نامے اور ضلع میں مختلف سکیموں اور سیکٹروں کے تحت ریکارڈ کی گئی کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔اُنہوں نے مزید کہا کہ سال 2022-23ء کے دوران 62کروڑ روپے کی لاگت 2300 کام مکمل کئے گئے اور ڈسٹرکٹ کیپکس کے تحت جاری مالی برس میں 64کروڑ روپپے کی لاگت سے 2421 کام مکمل کئے جائیں گے ۔ اُنہوں نے کہا کہ جل جیون مشن کے تحت 143 واٹر سپلائی سکیمیں 465 کروڑ روپے کی لاگت سے آئیں گی اور 9 سکیمیں مکمل ہوچکی ہیں۔اے ڈی ڈی سی نے مزید کہا کہ اَدب ، فن اور ثقافت کو فروغ دینے کے لئے ضلعی اِنتظامیہ نے پہلی بار ویشو اَدبی میلے کا کامیابی سے اِنعقاد کیا۔اِس موقعہ پر طلباء اور فن کاروں کی جانب سے ثقافتی پروگرام بھی پیش کئے گئے۔تقریب میں اے ڈی سی وقار احمد گیری ، اے سی آر ، ایس پی اور سول اور پولیس اِنتظامیہ کے دیگر اَفسران کے علاوہ مقامی لوگوں ، طلباء اور ملازمین نے شرکت کی۔بانڈی پورہ میںایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر (اے ڈی ڈی سی ) علی افسر خان نے ایس کے سٹیڈیم بانڈی پورہ میں قومی پرچم لہرایا اور جے کے پی ، سی آر پی ایف ، ایس پی اوز ، این سی سی کیڈٹس اور مختلف سکولوں کے دستوں پر مشتمل دستے کے مارچ پاسٹ کی سلامی لی۔ اے ڈی ڈی سی نے اَپنی تقریب میں ضلع میں رواں برس کے دوران کی گئی ترقیاتی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔اِس موقعہ پر مختلف سکولوں کے طلبا ء نے ثقافتی پروگرام پیش کر کے حاضرین کومحظوظ کیا۔ اِ س موقعہ پر پیش کئے گئے ثقافتی پروگراموں میں ملک کے بھرپور ثقافتی ورثے اور معاشی و سماجی ترقی کی عکاسی کی گئی۔فل ڈریس ریہر سل تقریب میں اے ایس پی بانڈی پورہ اور سول اِنتظامیہ ،پولیس ، فوج اور نیم فوجی دستوں کے اعلیٰ اَفسران بھی موجود تھے۔منی سیکرٹریٹ بانڈی پورہ میں فل ڈریس ریہرسل تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا جہاں اے ڈی سی بانڈی پورہ عمر شفیع پنڈت نے ترنگا لہرایا۔اِسی طرح کی فل ڈریس ریہرسل تقریب سب ڈویڑن سنبل اور گریز میں بھی منعقد ہوئی جہاں متعلقہ تحصیلداروں نے پرچم کشائی کی۔ضلع بھر میں بلاک سطح، پنچایت کی سطح اور تمام سکولوں اور کالجوں میں فل ڈریس ریہرسل کی تقریب بھی منعقد کی گئی۔شوپیان میں یوم آزادی اسسٹنٹ کمشنر ریونیو(اے سی آر) شہباز احمد بودھا نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز شوپیاں میں قومی پرچم لہرایا، پریڈ کا معائینہ کیا اور ضلعی انتظامی پولیس، سی آر پی ایف، جے کے اے پی، فائر اینڈ ایمرجنسی، ہوم گارڈز، این سی سی اور ضلع کے مختلف سکولوں کے طلباء کے دستوں سے سلامی لی۔اے آر سی نے اَپنے خطاب میںرواں مالی برس کے دوران ضلع شوپیاں کی طرف سے رجسٹرڈ کا میابیوں کا خاکہ پیش کیا ۔ اُنہوں نے کہا کہ ضلع میں 200 کروڑ سے زائد کے مختلف منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے اور ضلع جو کہ تاریخی حیثیت رکھتا ہے تیزی سے ترقی پر گامزن ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ضلعی اِنتظامیہ اکتوبر 2023 تک ہر گھر جل کو یقینی بنانے کے لئے 400 کروڑ سے زیادہ کی سینکڑوں سکیموں کو اَنجام دینے کے لئے انتھک محنت کر رہی ہے۔اِس موقعہ پر طلباء کی جانب سے رنگا رنگ ثقافتی شو پیش کیا گیا جس میں حب الوطنی کے گیت ، لوک رقص اور موسیقی پیش کی گئی۔ تقریب میں ڈی پی او پوشن ابھیان ، ایس ڈی ایم زینہ پورہ ، اے ایس پی شوپیاں اور مختلف محکموں کے ضلعی سربراہان کے علاوہ سینکڑوں ملازمین ، عام عوام اور طلباء بھی موجود تھے۔کپواڑہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی) کپواڑہ غلام نبی بٹ نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز کپواڑہ میں قومی پرچم لہرایا اورجے کے پی ، آئی آر پی ، سی آر پی ایف ، ایف پی پی ، جے کے ہوم گارڈز ، پولیس کمانڈوز اور سکولی بچوں کی طرف سے پیش کئے گئے مارچ پاسٹ کی سلامی لی۔ اے ڈی سی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے 77ویں یوم آزادی کے موقعہ پر حاضرین کو مُبارک باد پیش کی اور ہندوستان کے مجاہدین آزادی کی قربانیوں اور جدوجہد پر روشنی ڈالی۔اِس موقعہ پر پر مختلف سکولوں کے طلباء نے مختلف ثقافتی پروگرام پیش کئے۔تقریب میں دیگر لوگوں کے علاوہ ضلعی افسران و ملازمین بھی موجود تھے۔اِسی طرح کی فل ڈریس ریہرسل کی تقریب ہندواڑہ، کرناہ اور سوگام سب ڈویژنوں میں بھی منعقد کی گئی۔