سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند

0
0

سری نگر، // وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر موسلا دھار بارشوں کے باعث ٹریفک کی نقل و حمل بند ہے۔ادھر سری نگر – لیہہ شاہراہ اور تاریخی مغل روڈ بھی برف باری کے باعث مسلسل بند ہیں۔
ضلع مجسٹریٹ رام بن مسرت ضیا نے بتایا کہ مسلسل بارشوں کے پیش نظر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحمل بند ہے۔انہوں نے لوگوں سے قومی شاہراہ پر سفر کرنے سے احتراز کرنے کی تاکید کی۔
موصوف ضلع مجسٹریٹ نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘قومی شاہراہ کیفٹریا موڑ پر ہو رہی مسلسل بارشوں کے پیش نظر بند ہے’۔انہوں نے کہا: ‘لوگوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ ٹریفک کنٹرول یونٹوں سے اپ ڈیٹ حاصل کریں اور سفر کرنے سے احتیاط کریں’۔مسلسل بارشوں کے پیش نظر رام بن میں سکنڈری سطح تک کے اسکولوں کو بھی بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔
بتادیں کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق جموں و کشمیر کے بالائی علاقوں میں برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارشیں ہوئیں جس کا سلسلہ رک رک کر جاری ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا