سرینگر جموں شاہراہ پر رام بن کے قریب سڑک حادثہ

0
0

ٹرک کا ڈرائیور لقمہ اجل ،ساتھی زخمی ، اسپتال منتقل
سی این آئی
سرینگر // سرینگر جموں شاہراہ پر رام بن میں سڑک کے ایک حادثے میں ڈرائیور لقمہ اجل بن گیا جبکہ اس کا ساتھی زخمی ہو گیا ۔ سی این آئی کے مطابق سرینگر جموں شاہراہ پر رام بن کے مقام پر سڑک کا حادثہ پیش آیا ۔ سی این آئی کو اس ضمن میں ملی تفصیلات کے مطابق رام بن میں سرینگر جموں شاہراہ پر سڑک حادثہ رونما ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق T5 پنتھیال مگرکوٹ میں ایک حادثہ اس وقت پیش آیا جب دو بھاری موٹر گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں ایک ڈرائیور موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ ایک ڈرائیور کا ساتھی زخمی ہو گیا۔پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پنتھال کے نزدیک سڑک کا حادثہ پیش آیا جس دوران ایک ڈرائیور کی موت ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ ڈرائیور کی شناخت سریندر کمار ساکنہ پٹھان کوٹ پنجاب کے بطور ہوئی ہے جبکہ ایک زخمی ہو گیا جس کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ۔ پولیس کے مطابق حادثہ کی نسبت کیس درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا