جموں و کشمیر میں بے روزگاری سب سے بڑا مسئلہ ،سرکار راحت کا نظام قائم کرے
بابر نفیس
ڈوڈہ؍؍ضلع ڈوڈہ کے بھلیسہ سے تعلق رکھنے والے سماجی و سیاسی کارکن نشاط قاضی نے اپنے خطاب کے دوران سرکار کے اراضی زمین سے بے دخلی کے حکم نامے پر مذمت کی۔نشاط قاضی نے مزید تفصیلاتی گفتگو کے دوران سرکار پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر میں بے روزگاری اسمان چھورہی ہے۔ جبکہ سرکار ان مدعوں کو بالائے طاق پر رکھ کر لوگوں کو بے گھر کرنے کا نظام قائم کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں لوگ بے بس اور لاچار ہیں جب کی اگرچہ انہیں بے گھر کیا جائے تو ان کے پاس کسی بھی طرح کے وسائل نہیں ہیں۔ جس سے زندگی بسر کر سکیں۔امید ہے کہ سرکار کی جانب سے معقول انتظامات اٹھائے جائیں جس سے غریب عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔وہیں دوسری جانب نشاط قاضی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ضلع ڈوڈہ کی بات کریں جہاں دس دن سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے وہیں دوسری جانب سرکار کی جانب سے جو فیصلہ لیا گیا ہے وہ لوگوں کو ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان سردیوں کے ایام میں سرکار نے لوگوں پر ظلم کیا تو برداشت نہیں کیا جائے گا۔