جموں بٹھنڈی میں جشن عید میلاد النبی کا جلوس و جلسہ
اعجاز الحق بخاری
جموں //عالمی اسلامی تحریک دعوت اسلامی و دار العلوم مجدد الف ثانی کی جانب سے اجتماعی جلوس محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کا اہتمام ادب و احترام کے ساتھ۔ کیا گیا جس میں خاصی تعداد میں عوام اہلسنت نے شرکت کی اور نعرہائے تکبیر و رسالت کے عید میلاد النبی کے دن کی اہمیت عوام کے گوش گزار کی اس موقعہ پر مفتی محمد توصیف رضا مصباحی ،مولانا ذاکر حسین نقشبندی مہتمیم دار العلوم مجدد الف ثانی بٹھنڈی نے اور اطراف و اکناف کے ائمہ مساجد نے جلوس کی قیادت کی سخت سکیورٹی حصار میں جلوس سے خطاب کرتے ہوئے علماء نے کہا ماہ ربیع الاول امت مسلمہ کے لیے خاص اہمیت کا حامل مہینہ ہے کیونکہ اس مہینے نبی آخرالزماں ﷺ کی دنیا میں تشریف آوری ہوئی، جو انسان کامل، ہادی عالم اور وجہ تخلیق کائنات ہیں،ربیع الاول امت مسلمہ کے لیے کلیدی اہمیت کا حامل مہینہ ہے، اس ماہ مبارک میں ہی حضورانور سرور کونین حضرت محمدﷺ کو دنیا کو اندھیروں سے نکالنے کیلئے بھیجا گیا۔آپ کی تشریف آوری سے قبل یہ دنیا اندھیروں میں تھی اسی زمین پر بیٹیوں کو زندہ درگور کیا جاتا تھا اس دنیا میں مزدور کو مزدوری نہیں دی جاتی تھی اسی دنیا میں بیوہ کو جلادیا جاتا تھاانکے تشریف لاتے ہی ظلمت کے بادل چھٹے آئے وہ اور پھیلی خوشی ہرطرف اقاء کریم کی تشریف آوری کے صدقے میں دنیا کو وقار نصیب ہوا اللہ نے آپ کو کائنات کے لئے رحمت بنا کر بھیجا اللہ نے آپ ہادی بنا کر بھیجا آج اگر مزدور کو مزدوری ملتی ہے تو وہ آقای کا صدقہ ہے آج اگر بیوائوں کو عزت ملتی ہے تو آقاء کے قدموں کی خاک کا صدقہ ہے آج عوام سرکارکی صحیح تعلیمات کا مطالعہ کرکے زندگیاں بسر کرنے کی ضرورت ہے آج ضرورت اس بات کی ہے اخلاقی اقدار کو فروغ دینے کی ضرورت ہے علماء نے کہا مسلمانان عالم کو آج جس نہج سے دبایا جارہاہے اس میں صبر کی ضرورت ہے آج ہمیں اپنے اسلامی معاملات مساجد کی آباد کاری ،اپنی اولادوں کی دینی تعلیمات کی ضرورت ہے جلوس مسجد شریف مخدوم سمنانی نے نکل کر کئ محلوں سے ہوتا ہوا بٹھنڈی جامع مسجد میں اختتام پزیر ہوا جلوس کا اختتام دعاؤں اور صلوة سے ہوا