سرکار کا کام عوام کی بھلائی و بہبودی ہے بربادی نہیں:عاشق خان

0
0

بلاتاخیرزمینوں سے بے دخلی والا غریب کش تغلقی فرمان واپس لیاجائے
لازوال ڈیسک

جموں؍؍شیعہ فیڈریشن صوبہ جموںکے صدر عاشق حسین خان نے سرکار کے حالیہ غریب کش تغلقی فرمان کی پر زور الفاظ میںکڑی تنقید کرتے ہوئے اسے غریبوںکے ساتھ حد درجہ کی زیادتی قرار دیتے ہوئے واضح کر دیا کہ اس کا منفی اثر بھاجپا سرکار پر پڑنا یقینی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ بات سمجھ سے بالا تر ہے کہ اس قسم کے عوام دشمن حکم نامے کون بیورو کریٹ جاری کر تے ہیں۔خان نے کہا کہ سرکار کا کام عوام کی بھلائی و بہبودی ہو تا ہے مگر یہاںتو اس کے الٹ فیصلے کر کے غریب کی جھونپڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ ہزاروںکنال اوقاف ،سٹیٹ لینڈ ،جے ڈی اے لینڈ و کسٹوڈین کی اراضی پر زبردستی قابضین کی سدھ کوئی نہ لے رہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اس سے بڑا عوام دشمن فیصلہ کیا ہو سکتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہل ایک جانب کشمیر وادی سے ہر برادری و طبقہ کے افراد نے ناگفتہ بہہ حالات کی وجہ سے نقل مکانی کی ،ان کو جموںکی اکثریتی فرقہ نے والہانہ خیر مقدم کر کے اپنے گھر کے دوار کھول کر ان کی ہر ممکن مدد کی ،لیکن اب ان چند مرلوںپر زندگی بسر کرنے والوںکو نشانہ بنانے کی جانب قدم بڑھایا جا رہا ہے ۔خان نے افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ اس سے ماحول میں بے یقینی و بے چینی پائی جا رہی ہے ،جس سیء ہر کوئی اثر انداز ہو رہا ہے ۔عاشق حسین خان نے کہا کہ افسوس اس بات کا بھی ہے کہ آج خود کو جموںکے لیڈر کہنے والوںکے منہ میںدہی جم گئی ہے جبکہ چنائو کے دوران یہی لیڈر غریب کے ہمدرد ہونے کا ڈرامہ کرتے ہیں۔ان کو روزگار ،ہر ایک کو گھر ،ہر ایک کو پر امن ماحول و سہولیات زندگی وغیرہ دینے کے لمبے چوڑے وعدے کر تے ہیں۔ادھر مرکزی سرکار و پردیش بھاجپا کے لیڈران سب کا ساتھ سب کا وشواش وسب کا وکاس کی باتیںکرتے ہیںمگر زمین پر جو ہو رہا ہے اس سے ایسا لگتا ہے کہ یہ نعرے محض نعرے رہ گئے ہیں ،حقیقت اس کے برعکس ہے ،خان نے کہا کہ مجھے یقین نہیںہو رہا ہے کہ اس قسم کے غریب دشمن فیصلے ایل جی سرکار کے ہیںبلکہ بیرون ریاست کے بیورو کریٹ کا یہ کھیل لگ رہا ہے جس کے خلاف ہر طبقہ و فرقہ میںغم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ کروڑوںو اربوںروپے کی اراضی پر قابضین کے خلاف ایکشن لیا جاتا مگر سرکار غریب کو اجاڑنے پر تلی ہو ئی ہے جو کسی طور پر جائز نہیںکہا جا سکتا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ جو معاملہ عدالت میںزیر سماعت ہے اس کا انتظار کیا جا نا چاہئے مگر ایسا لگ رہا ہے کہ سرکار کسی قانون و عدالت کو نہیںمانتی ہے ۔عاشق حسین خان نے کہا کہ آج تمام برادری کو لوگ افراتفری و انتشار و بے یقینی کا شکار ہیںکہ کیا سرکار غریب کو اجاڑنے کے لئے بنائی گئی ہے ۔اس لئے عوام دشمن تٖغلقی فرمان کو فوری واپس لیا جانا چاہئے ،ان کا کہنا تھا کہ ہر ذی ہوش و عوامی لیڈروںکو غریب عوام کے حق رسی کے لئے ایک پلیٹ فارم پر آکر غریب کے حق کی بات کرنی چاہئے ،یہ سیاسی لیڈران کی ذمہ داری و اولین فرض بنتا ہے کہ وہ سچائی و حق کی بات کر کے مظلوم کو بچانے کا کام کریں،ان کا کہنا تھا کہ بھاجپا کے خلاف عوام میںغم و غصہ بڑھتا جا رہا ہے ،عوام اپنے غصے کا اظہار بر وقت کر کے غرب عوام کے حق میںبات نہ کرنے والوںکو سبق سکھائیں گے ۔اسلئے وقت کی سرکار کو چاہئے کہ وہ عوام کے مفاد کا مد نظر رکھ کر عوام کی بھلائی و خوشحالی و ترقی و روزگار کیلئے کام کرے اور اس فیصلے کو فوری واپس لے کر غریب کو سکون سے زندگی بسر کرنے کا موقعہ فراہم کرے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا