سرنکوٹ کے علاقہ چمڑیڑمیں بھاری بارش کی وجہ سے ایک رہائشی مکان زمین بوس

0
0

لازوال ڈیسک
سرنکوٹ///تحصیل سرنکوٹ کی علاقہ چمریڑ میں موسلادھار بارش کی وجہ سے ایک رہائشی مکان پر پسی گرآئی ،جس کی زد میں آکر رہائشی مکان زمین بوس ہوگیا ۔نتیجہ کے طور مکان مالک جو کہ اس وقت گھر میں ہی موجود تھا ،میر حسین ولد صاحب دین جس کی عمر ساٹھ سال بتائی گئی ہے مکان کے نیچے دب جانے کی وجہ سے موقع پر ہی اس کی موت واقع ہوگئی ۔مکان میں دوراس بھینس اور پانچ بکریاں ابھی مر گئی علاقہ کے لوگوں نے فوری طور پر پولیس تھانہ سرنکوٹ کو مطلع کیا۔ پولیس پارٹی بھی موقع پر پہنچی مقامی لوگوں نے کافی جدوجہد کے بعد نعش کو نکال کرضروری کاروئی کے بعد آخری رسومات ادا کی ۔مقامی لوگوں نے ذرائع ابلاغ نمائندگان کو دیئے گئے بیان میں کہا کہ مرحوم نہایت ہی غریب شخص تھا قدرتی آفت قرار دےکر اس کو ایکس گریشیا ریلیف دی جانی چاہیے ، تاکہ پسماندگان کو کچھ سہولت مل سکیں ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا