سرنکوٹ میں 78 واں یوم آزادی جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا 

0
0
 ایس ڈی ایم سرنکوٹ محمد فاروق خان نے قومی پرچم لہرایا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی
منظور حسین قادری
ضلع پونچھ کے سب ڈویژن سرنکوٹ میں ملک وریاست کے دیگر حصوں کی طرح 78 یوم آزادی جوش وخروش کے ساتھ منایاگیا ایس ڈی ایم سرنکوٹ محمد فاروق خان نے پرچم کشائی کی رسم انجام دیتے ہوئے مختلف سرکاری وپرائیویٹ تعلیمی اداروں کے طلبہ وطالبات کے مارچ پاسٹ پر سلامی لی اور آزادی کے جانثاروں کو خراج عقیدت پیش کیا انہوں نے مملکت جہوریہ ہند کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت قراردیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان وہ واحد جمہوری ملک ہےجہاں عدلیہ مقننہ اور میڈیا آزاد ہے جو کسی ریاست کی ترقی وخوش حالی کے لئے ناگزیر ہے عدل وانصاف اظہار خیالات ونظریات اورتصفیہ طلب معمہ جات کو حقائق کی نہج پر طشت ازبام کا مکمل اختیار ہے ہمیں اپنے ملک کی آزاد فضاؤں کو ہر اقسام وانواع کی گردوغبار آلودگی وکثافت سے مبرا رکھنے کی ذمہ داری ودیعت ہے جس کے لئے آزادی کی ہر سالگرہ پر یاد تازہ کی جاتی ہے ناظم اسٹیج  ماسٹر طارق محمود سیفی نے انتظامیہ حکام ارباب علم ودانش سامعین وناظرین  کواس پربہار تقریب میں شمولیت پرمتشکرانہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے
 بحسن وخوبی نظامت کے فرائض انجام دیے صدر محفل کی اجازت سے طلبہ وطالبات کے رنگا رنگ تمدنی وثقافتی  ہنرمندی وکلاکاری کی نمائش کا شائستگی کے ساتھ یکے بعد دیگرے ادارہ کو متعارف کروانے کے ساتھ ہنر وکلا کے خصوصی اسٹیج پر مدعو کیا بچوں کی حسن کارگردگی پر سامعین وناظرین نے محظوظ ہو کر انھیں دادوتحسین انعام واکرام سے نوازا واضح ہو کہ موسمی تغیر وتبدل کے مابین بچوں نے اپنی جبلتوں وصلاحیتوں کو بروئے کار لاکر تقریب کے سبھی پروگرامز کو کامیاب کیا آخر میں انتظامیہ حکام بیورکریٹس ملازمین کو تغموں اور توصیفی اسناد سے نوازا محمد فاروق خان  ایس ڈی ایم سرنکوٹ اعجاز احمد چوہدری ایس ڈی پی او سرنکوٹ مختار منہاس پرنسپل گورنمنٹ ماڈل بوائز ہائراسکینڈری اسکول سرنکوٹ محمد یوسف چوہدری بلاک میڈیکل آفیسر سرنکوٹ کے ذریعہ میڈیا اسوسی ایشن سرنکوٹ کے نمائندگان کو بے لوث وجراءت مندانہ خدمات پر تغموں سے عزت افزائی کی جبکہ قومی ترانہ مارچ پاسٹ تمدنی وثقافتی ہنر مندی وکلاکاری پر طلبہ وطالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے
سرسید کانونٹ اسکول  ایچ ایس ایس بابانظامیہ پبلک اسکول  دا انڈین اسکول آف ایکسی لینس یاسین انگلش اسکول ایس ڈی ایچ انٹرنیشنل اسکول ایم ایس سٹی مڈل گرلز اسکول ایچ ایس ایس بوائز سرنکوٹ گیٹ پبلک اسکول الصمد پبلک اسکول ایس ایس سدن اسکول  الیہ پبلک اسکول جی ایچ ایس گرلز سرنکوٹ ہمالین انسٹی ٹیوٹ آف اسکول ایچ ایس شیر کشمیر ایم ایس سٹی بوائز سرنکوٹ یوم آزادی کی اس پروقار تقریب کے حصہ دار رہے
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا