اِنتظامی کونسل نے مقامی فن کاروں کی مدد کیلئے

0
0

جموںوکشمیر کلچرل اکیڈیمی کی نظرثانی شدہ سکیموں کی منظوری دی
لازوال ڈیسک

سری نگر؍؍اِنتظامی کونسل نے آج منعقدہ اَپنی میٹنگ میں جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لنگویجز (جے کے اے اے سی ایل) کی نظر ثانی شدہ سکیموں کو منظوری دی۔اِنتظامی کونسل نے دیگر موجودہ سکیموں کی بحالی اور جموں و کشمیر کے ثقافتی تانے بانے کوتقویت دینے کے لئے ڈیزائن کردہ نئی سکیموں کو متعارف کرنے کی بھی منظوری دی۔ اس سے مقامی فن کاروں کی مدد کرنے اور جموں و کشمیر میں ثقافتی سرگرمیوں کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔
اِنتظامی کونسل میٹنگ کی صدارت لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے کی اور اِس میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر، چیف سیکرٹری اتل ڈلو، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کے بھنڈاری نے شرکت کی۔نظر ثانی شدہ سکیموں میں شیرازہ کی اِشاعت میں توسیع کرتے ہوئے موجودہ ڈوگری، ہندی، اُردو، پنجابی، پہاڑی، گوجری اور انگریزی کے علاوہ شینا، بلتی اور بھدرواہی زبانوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔ مصنفین اور اَدبی شخصیات کی وسیع پیمانے پر شرکت کے لئے دونوں خطوں میں یو ٹی سطح کے مصنفین کا کیمپ منعقد کیا جائے گا۔ اکیڈیمی کی اَپنی تھیٹر پروڈکشنز کو نہ صرف جموںوکشمیر یوٹی میں بلکہ پورے ہندوستان میں نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی جس سے مقامی داستانوں کو مقامی سامعین تک پہنچایا جائے گا۔
جموں و کشمیر کے غیر محسوس ثقافتی ورثے کی حفاظت کے لئے روایتی آرٹ کی شکلوں جیسے گوری، سگلی، داستان گوئی، پہاڑی بار، گوجری بیت، موسدھے، حافظ نغمہ وغیرہ کو دوبارہ بحال کیا جائے گا۔ موسیقی کے پروگراموں میں اَب صوفیانہ اور ہندوستانی کلاسیکی موسیقی کی پرفارمنس شامل ہوگی ۔ اِس بات کو یقینی بنائے گی کہ ان اصناف کو فروغ ملتا رہے۔ نظر ثانی شدہ سکیمیں بین الثقافتی تبادلوں پر بھی زور دیتی ہیں اور ثقافتی گروپوں کے بین الاقوامی دوروں کی سپورٹ کریں گی جس سے خطے کی عالمی ثقافتی موجودگی میں اِضافہ ہوگا۔متعارف کی گئی نئی سکیموں میں گرو شیشیا پرمپارہ سکیم شامل ہے جس کا مقصد آرٹ کی مختلف شکلوں میں اُستاد۔شاگرد کی روایت کو دوبارہ زندہ کرنا ہے اورغیر محسوس ثقافتی ورثے کی دستاویزی کارروائی جو خطے کی زبانی روایات، فنون لطیفہ اور روایتی دستکاری کو منظم طریقے سے محفوظ کرنے پر توجہ مرکوز کرے گی۔ مزید برآں، ایک جدید آرکائیو ل سٹوڈیو کی تخلیق جموں و کشمیر کے فنکارانہ اور ثقافتی تاثرات کو محفوظ اور پھیلانے کے لئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا فائدہ اُٹھائے گی۔اِنتظامی کونسل نے آرٹ، ثقافت اور زبانوں کے شعبوں میں جموں و کشمیر کی ممتازشخصیات کو اعزاز دیتے ہوئے سالانہ 50 سالگرہ منانے کی بھی منظوری دی۔ جموں و کشمیر میں بولی جانے والی مختلف زبانوں کا احاطہ کرنے کے لئے ایک لاکھ روپے نقد انعام کے ساتھ بہترین کتاب ایوارڈ اور 75,000 روپے کے نقد انعام کے ساتھ بہترین ترجمہ ایوارڈ کا احاطہ کیا جائے گا۔ اِنتظامی کونسل کی جانب سے دی گئی منظوری میں مصنفین کو ان کی کتابوں کی اِشاعت میں مدد فراہم کرنے کے لئے سبسڈی فراہم کرنے کا بھی اِنتظام ہے بشرطیکہ ایسے مصنف کی ماہانہ آمدنی 1 لاکھ روپے سے کم ہو۔ ان سکیموں میں بچوں کے موسیقی اور مصوری مقابلوں کی بحالی بھی شامل ہے تاکہ نوجوان ذہنوں میں ٹیلنٹ کو فروغ دیا جاسکے۔آرٹسٹ کمیونٹی کی فلاح و بہبود کو فروغ دینے کے لئے آرٹسٹس اینڈ رائٹرز ویلفیئر فنڈ کو فعال کرنے کے لئے سیڈ منی کے طور پر 50 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر ان ترامیم اور نئے اَقدامات کے مالی اثرات 5.76 کروڑ روپے بنتے ہیںجو جموں و کشمیر میں ثقافتی دائرے کی حمایت اور بحالی کے لئے حکومت کے عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا