سرنکوٹ میں تعمیراتی سازوسامان کے بقایاجات10کروڑ،اُجرت سے بھی محرومی

0
0

نمائندہ لازوال

سرنکوٹ؍؍آل جموں وکشمیر پنچایت کانفرنس کے بینرتلے پنچ سرپنچ اِن دِنوں جموں میں168گھنٹے کی بھوک ہڑتال پرہیں جو منریگاکے ایک ہزار کروڑ روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی کیخلاف ہے، اس ہڑتال کے بیچ اب مختلف علاقوںسے بقایاجات کی ادائیگی کے حق میں آوازیں بلندہورہی ہیں،سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل سرنکوٹ کے تینوں پنچایت بلاکوں کا سال17/ 18 سے مٹیریل کادس کروڑ روپیہ ہنوز بقایا عوام پریشان گورنر انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل سال/ 2017 /18 میں انتظامیہ کی لاپرواہی کے کارن پنچایتوں میں مٹیریل دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے منریگا مزدوروں نے دکانداروں سے سیمنٹ اُدھار لے کر پلان میں پاس ہوئے کام زمینی سطح پر مکمل کئے جن کے بل بھی مرتب اور پاس ہو کر متعلقہ دفاترں میں بروقت پہنچادیئے گئے آب عرصہ دو برس گزرنے کو جا رہے ہیں بیچارے مزدوروں کی اپنی جیب سے خرچ کی گی رقومات اس وقت تک نہیں مل سکی جس وجہ سے تحصیل بھر کے منریگا مزدور بے پناہ مشکلات سے دوچار ہو رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق بلاک بفلیاذ میں مٹیریل کا کم و بیش چار کروڑ روپے کے قریب لوگوں کا بتایا ہے۔ اسی طرح بلاک سرنکوٹ میں بھی چار کروڑ کے قریب مٹیریل کی رقومات سال 2017/ 18 کی ہنوز بقایا ہے اور بلاک لسانہ کا دو کروڑ کے قریب رقومات مٹیریل کی بقایا ہے ۔غور طلب ہے کہ منریگا مزدور جو189 روپیہ دھاڑی پر مزدوری کرتا ہے بیچارہ اپ سمٹ کی رقم کس طرح دکاندار کو ادا کرے منریگا مزدور گزشتہ دو برس سے بدستور دفتروں کے چکر کاٹ رہے ہیں جب کہ پنچایت کے عہدے دار یہ کہہ کر انہیں تسلی دیتے ہیں کہ اوپر سے ہی رقم نہیں آئی ایسے میں بیچارے منریگا مزدوروں کا جینا دوبھر ہو چکا ہے۔ دُکاندار جن سے سمٹ ادھار لی تھی ان کا روز کا چکر ہتا کہ آپ منریگا مزدوروں کو اپنی زمین جائیداد فروخت کرکے دُکانداروں جن سے سیمنٹ اُدھار لے کر منریگا سکیم کے کام کیے تھے قرضہ چکانا ہو گا تینوں پنچایت بلاکوں کی عوام نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی کہ ہم غریب مزدوروں پر ترس کھا کر سال 2017/ 18 کے مٹیریل کی رقومات جو واجب الادا ہے واگزار کی جائے تاکہ لوگوں کی جان دکانداروں سے چھوٹ سکیں۔ادھر سال 2019 کے منریگا سکیم کہ تحت پلان والے کاموں کے اسٹیمیٹ ہنوز نہیں بنے اور نہ ہی اس وقت تک کام شروع کیے جا سکے۔ فروری ماہ میں منریگا پلان بنایا گے تھے اب آٹھ ماہ گذرنے کو ہیں ابھی تک کوئی کام شروع میں ہوا ایسے میں صاف ظاہر ہے کہ سرکار اب غریبوں کی منریگا سکیم کو بھی ختم کرنے والی ہے۔ انھوں نے کہا سو دن کے روز گار کیضمانت بھی اب مذاق ثابت ہو رہی ہے۔ ادھر سال2019/20کے پلان مرتب کرنے پر ذور دیا جارہا ہے۔ حیرانگی کی بات ہے کہ نہ ہی مذدوروں کو مٹیریل کی ادایگیء نہ ہی گذشتہ برس کے دہ مجلسوں میں بنائے گے منریگا سکیم کے پلان کے کام شروع کیے گے پھر نیچے پلان بنانے کا آخر مقصد کیا صاف ظاہر ہے کہ عوام اور پنچایت نمایندگان کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے پنچایت نمایندگان نے انتظامیہ کو خبر دار کیا کہ مذاق بہت ہو چکا اب مذید برداشت نہیں کیا جائے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا