سرسا ایئر فورس اسٹیشن پر مودی کا استقبال

0
0

یواین آئی

سرسا؍؍وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو ایک خصوصی طیارہ سے ایئر فورس اسٹیشن سرسا میں مختصر قیام کیا۔ وزیر اعظم کی ایئر فورس اسٹیشن سرسا آمد پر اوڈیشہ کے سابق گورنر پروفیسر گنیش لال، ایم پی سنیتا دگل، ریاستی سکریٹری بی جے پی سریندر آریہ، ضلع صدر بی جے پی آدتیہ دیوی لال، سینئر بی جے پی لیڈر جگدیش چوپڑا، دیو کمار شرما، اے ڈی جی پی شری کانت جادھو نے استقبال کیا۔اس کے بعد وزیر اعظم پڑوسی صوبے راجستھان کے چورو میں اسمبلی انتخابات کے حوالے سے مجوزہ جلسہ عام سے خطاب کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر کے ذریعے روانہ ہوئے۔ اس موقع پر اے ڈی سی ڈاکٹر وویک بھارتی سمیت مختلف محکموں کے اعلیٰ افسران موجود تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ وزیر اعظم ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی دیکھنے کے لیے احمد آباد اسٹیڈیم کا دورہ کریں گے۔سرسا میں سابق صدر رام ناتھ کووند اور وزیراعظم نریندر مودی کی آمد کے پیش نظر، ضابطہ فوجداری 1973 کی دفعہ 144 اور ڈرون رولز 2021 کے تحت سرسا میونسپل کونسل کی مقررہ حدود میں ڈرون، گلائیڈرز، ریموٹ کنٹرول ایئرکرافٹ، فلائنگ کیمرے، کور چوہر فضائی کوریج کے لیے ہیلی کیم، پتنگ، غبارے وغیرہ پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ وی وی آئی پی موومنٹ کے پیش نظر ڈرون رولز 2021 کے تحت طے شدہ علاقے کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے عارضی ریڈ زون قرار دیا تھا۔ سرسا میونسپل کونسل علاقہ کو ریڈ زون قرار دیے جانے کی وجہ سے آسمان پر دیگر جہازوں کی سرگرمیاں بھی متاثر ہوئیں۔راجیہ سبھا کے رکن دیپندر ہڈا کو ہوائی جہاز سے سرسا ایئرپورٹ آنا تھا لیکن سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے ان کے ہیلی کاپٹر کو اجازت نہیں دی گئی جس کی وجہ سے وہ سڑک کے ذریعے ہی سرسا پہنچے۔ سرسا شہر میں چوراہوں اور دیگر خاص مقامات پر اضافی پولیس دستے تعینات کیے گئے تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا